ایف سی سی آئی کے صدر کا پاک امریکا تجارتی معاہدے کا خیر مقدم،باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا،ریحان نسیم بھراڑہ

پیر 4 اگست 2025 16:54

ایف سی سی آئی کے صدر کا پاک امریکا تجارتی معاہدے کا خیر مقدم،باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا،ریحان نسیم بھراڑہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے پر حکومت کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف شعبوں میں باہمی شراکت داری بھی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک میں تجارتی محصولات میں کمی، توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس معاہدے کو بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے کےلئے بڑی خوشخبری قرار دیا جس سے ٹیرف میں کمی سے امریکا کےلئے بھی پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک آسان رسائی حاصل ہو گی جس کی و جہ سے پاکستانی برآمدات میں اضافے کےساتھ ساتھ امریکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستان اورامریکا کے درمیان طویل المدتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں  اضافے کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید8روپے کمی، فارمی انڈے مہنگے

امریکی تکنیکی و مالی تعاون معدنی وسائل کو بروئے کارلانے میں مدد دے سکتا ہے‘ خادم حسین

ترکیہ کی   برآمدات  جولائی میں25   ارب ڈالر  کی  بلند ترین سطح  پر پہنچ گئیں

ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 میں اصلاحات کے لیے ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا

پاکستان، ایران کا آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کریگا ، صدرکاٹی

نوجوانوں کو جدید صنعتی اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کر کے ہی پاکستان کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ..

کاروباری برادری کی خدشات پر ایف بی آر نوٹیفکیشنز جاری ہوئے، امان پراچہ

20ویں مائی کراچی نمائش معرکہ حق تھیم کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

میرا برانڈ پاکستان نمائش 14 اور 15 اگست کو لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوگی ، لاہور چیمبر اور پاکستان بزنس فورم ..

ایبٹ آباد، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی  جانب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون کے اعزاز میں ..