پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 100انڈیکس 144,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

بدھ 6 اگست 2025 16:17

پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں  نئی تاریخ رقم ، 100انڈیکس 144,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,145 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 144,182 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔مارکیٹ کی اس شاندار کارکردگی کا بڑا سبب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 2024-25 کے مالیاتی اعداد و شمار رہے، جن کے مطابق مالی خسارہ 5.38 فیصد رہا — جو کہ گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح ہے۔

مالیاتی نظم و ضبط، محصولات میں 36 فیصد کا سالانہ اضافہ، اور اخراجات میں نسبتاً محدود 18 فیصد کا اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر بنے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کی صبح 10:49 تک 444 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے:294 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جب کہ 20 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) بھی مارکیٹ میں 1,189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس سے انڈیکس 143,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔فوجی فرٹیلائزر، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، حب پاور اور اینگرو فرٹیلائزر جیسے نمایاں اداروں نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 679 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ تاہم پاکستان پیٹرولیم، بینک الحبیب اور حبیب بینک کے شیئرز میں کمی سے 142 پوائنٹس کا منفی اثر بھی دیکھنے میں آیا۔

اس تیزی کی ایک اور اہم وجہ حکومت کی جانب سے مکمل فنڈڈ ریمیٹنس اسکیم کے لیے سبسڈی کی بحالی، اور بجلی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے کے ممکنہ حل کی خبریں بھی ہیں، جنہوں نے مارکیٹ میں اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔حکام نے کہا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اگلے چند سیشنز میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور ملکی معیشت میں بہتری کے مزید آثار دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔\395

Browse Latest Business News in Urdu

دفتر محتسب پنجاب کے زیر اہتمام ویمن چیمبر آف کامرس لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

رحیم یارخان  ،نرخ نامے آویزاں نہ کرنے، اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈپٹی ..

حکومت  سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور  جامع  اقدامات کی ضرورت ہے ،ناصر منصور قریشی

پاکستان مارٹ منصوبہ بین الاقوامی تجارت میں  اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ڈی جی نیشنل لاجسٹک سیل

بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپياڈ 2025  میں پاکستان نے   سونے اور چاندی کے  ایک ایک تمغہ سمیت  2 برانز ..

بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان رابطوں کے ذریعے ملکی معیشت کو ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا ..

مسابقتی  کمیشن کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو پاکستانی مارکیٹس کی استعدادکار پر بریفنگ

مسابقتی کمیشن کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو پاکستانی مارکیٹس کی استعدادکار پر بریفنگ

پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں  نئی تاریخ رقم ، 100انڈیکس 144,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 100انڈیکس 144,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

برائلر گوشت کی قیمت میں20 روپے کلو اضافہ ،فارمی انڈے بھی مہنگے

سعودی عرب،آرامکو کا   2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو بنیادی منافع کی تقسیم کا اعلان

گورنر سٹیٹ بینک کا ایس ای سی پی کا دورہ، 33ویں مشترکہ اجلاس میں شرکت

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا باہمی تعاون خطے میں تجارت کی نئی راہیں کھولے گا، عاطف اکرام شیخ