کیش لیس معیشت کے کامیاب نفاذ کو ممکن بنانے کیلئے پیشرفت

31 اگست تک تمام ریٹیل آئوٹ لیٹس پر راست کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی قرار

جمعرات 7 اگست 2025 11:56

کیش لیس معیشت کے کامیاب نفاذ کو ممکن بنانے کیلئے پیشرفت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)حکومت نے کیش لیس معیشت کے کامیاب نفاذ کو ممکن بنانے کے لئے پیشرفت کرتے ہوئے تمام کاروباری مراکز کو 31 اگست 2025 تک راست کیو آر کوڈز حاصل کرنے اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ۔آزاد جموں و کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ،کمشنر اسلام آباد سمیت ریگولیٹری اداروں اور متعلقہ محکموںکے ذمہ دار افسران کو جاری ان ہدایات سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام ریٹیل اور کمرشل مراکز پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولیات جیسے راست کیو آر کوڈ، پی او ایس اور سافٹ پی او ایس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

تمام چیف سیکرٹریز ، ریگولیٹری اداروں اور متعلقہ محکموں کے ذمہ دارافسران اپنی حدود میں موجود تمام کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کرنے کا پابند بنائیں۔

ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول نہ کرنے کی صورت میں جرمانوں سمیت سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں ۔۔اس اقدام کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر شازیہ غنی اسپیشل پراجیکٹس اینڈ انیشیٹیوزکو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیو آر کوڈزکی موجودہ تعداد5 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کی جائے،فعال مرچنٹس کم از کم ایک ڈیجیٹل ٹرانزیکشن فی ماہ لازمی کریں،موبائل/انٹرنیٹ ایپ اور ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد مالی سال 2026 تک 9.5 کروڑ سے بڑھا کر 12 کروڑ کی جائے، ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تعداد 7.5 ارب سے دوگنی کر کے 15 ارب کی جائے،ترسیلات زر مکمل طور پر ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے منتقل کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

رواں سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے ..

رواں سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے ..

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 146,300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 146,300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

چین کوکیمیکلز کی قومی برآمدات میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 201 فیصد اضافہ

چین کوکیمیکلز کی قومی برآمدات میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 201 فیصد اضافہ

پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار

پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار

سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں جون  کے دوران 39 فیصد اضافہ ریکارڈ

سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 39 فیصد اضافہ ریکارڈ

دفتری مشینری بشمول ڈیٹا پراسیسنگ آلات کی ملکی درآمدات میں جون  کے دوران 9فیصد کمی

دفتری مشینری بشمول ڈیٹا پراسیسنگ آلات کی ملکی درآمدات میں جون کے دوران 9فیصد کمی

چیئرمین    ڈیپارٹمنٹل کمیٹی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی  صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن ..

چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن ..

100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی

100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلوکمی،فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلوکمی،فارمی انڈے مہنگے