دومعروف الیکٹرانکس کمپنیوں نے مسابقتی کمیشن میں 90 ملین روپے جرمانہ جمع کرا دیا

جمعرات 7 اگست 2025 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کو دو معروف الیکٹرنکس مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے جرمانہ کی ادائیگی کی مد میں 9 کروڑ روپے جمع کروا دیئے ہیں۔ سی سی پی نے دونوں کمپنیوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔سی سی پی کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکٹرانکس مصنوعات تیار کرنے والی دونوں بڑی کمپنیاں اپنے ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کو ایک مقررہ قیمت سے کم پر مصنوعات کی فروخت ، دکاندار کے اپنے کمیشن سے رعایت دینے یا پیکیج ڈیلز آفر کرنے سے روک رہی تھیں۔

ڈیلرز پر اس قسم کی پابندیاں مارکیٹ میں قیمتوں کے مقابلے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں اور صارف کو بہتر قیمت نہیں ملتی ۔ کمپنیوں کی جانب سے اپنے ڈیلرز کو اس قسم کے معاہدوں پر مجبور کرنا مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان کمپنیوں نے کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کو کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا تاہم ٹربیونل نے کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنیوں کو 30 دن کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

سی سی پی نے تمام کاروباری اداروں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ قیمتوں کے تعین، کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ ری سیل پرائس مقرر کرنے، رعایتوں یا پروموشنل آفرز پر پابندی لگانے جیسے اقدامات سے گریز کریں کیونکہ ایسے اقدامات کمپٹیشن ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور شفاف مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف بھی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025میں کاروبار دوست ترامیم کا خیر مقدم

رواں سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے ..

رواں سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے ..

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 146,300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 146,300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

چین کوکیمیکلز کی قومی برآمدات میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 201 فیصد اضافہ

چین کوکیمیکلز کی قومی برآمدات میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 201 فیصد اضافہ

پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار

پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار

سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں جون  کے دوران 39 فیصد اضافہ ریکارڈ

سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 39 فیصد اضافہ ریکارڈ

دفتری مشینری بشمول ڈیٹا پراسیسنگ آلات کی ملکی درآمدات میں جون  کے دوران 9فیصد کمی

دفتری مشینری بشمول ڈیٹا پراسیسنگ آلات کی ملکی درآمدات میں جون کے دوران 9فیصد کمی

چیئرمین    ڈیپارٹمنٹل کمیٹی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی  صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن ..

چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن ..

100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی

100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلوکمی،فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلوکمی،فارمی انڈے مہنگے