پنجاب بینک اور چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

بدھ 13 اگست 2025 22:06

پنجاب بینک اور  چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت چین کے بڑے ٹیکسٹائل کاروباری اداروں میں شامل چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔پنجاب میں 100ایکڑ پر جدید ترین سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔

چیلنج گروپ پنجاب میں ماہانہ 6ملین میٹر فیبرک استعمال کرکے 2سے 8 ملین گارمنٹس پروڈکشن کرے گا۔چیلنج گروپ کے تحت پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس اور جدید ترین ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائی جائے گی۔چیلنج گروپ معروف امریکن برانڈز کے ذریعے گارمنٹس ایکسپورٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

چیلنج گروپ کے ذریعے 8ماہ میں 18ہزار اور5 سال میں25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔

چیلنج گروپ گارمنٹ کی تیاری کے لئے خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرے گا۔پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائد برآمدات متوقع ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں متعین قونصل جنرل ژا شیریں اور چیئرمین چیلنج گروپ ویگو ہانگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیلنج گروپ کے وفد کے سربراہ ویگوہانگ نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی انویسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کو سراہا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین تجارتی اور کاروباری شراکت داری کو آئندہ چند برسوں میں مزید بلندیوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں جدید ترین اور شاندار گارمنٹ سٹی بنا رہے ہیں، چیلنج گروپ کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کریں گے۔

پنجاب میں گارمنٹ سٹی کی کامیابی کیلئے چیلنج گروپ سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور ساتھ دے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور اداروں کو پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی تیز ترین صنعتی ترقی کیلئے چیلنج سپیشل اکنامک زون اہم کردار ادا کرے گا۔جدید ٹیکسٹائل پراجیکٹ کے تحت پلاسٹک ویسٹ کوری سائیکلنگ کرکے ہائی پرفارمنس فیبرک میں استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں میں فنی مہارت کے فروغ کیلئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ صنعتی اداروں کی ضرورت کیلئے مارکیٹ بیسڈ، ہیومن ریسورس فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ چیلنج گروپ کے چیئرمین ویگو ہانگ نے کہا کہ پنجاب میں چین سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری اور ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں۔پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرناچاہتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی پالیسیاں اور ان کا ویژن حوصلہ افزا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرترغیب ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی پالیسیوں کو دیکھ کر پنجاب آنے کی ترغیب پیدا ہوئی۔پنجاب میں چین کی حالیہ سرمایہ کاری وزیراعلی مریم نواز شریف کے گزشتہ دورہ چین کا ثمر ہے۔حکومت پنجاب ہمارے ویژن اور تجارتی مقاصد کے ساتھ ہم رنگ ہیں۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے چین کے معروف اور بڑے ٹیکسٹائل ادارے چیلنج گروپ کے وفد کا لاہور آمد پر خیر مقدم کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پنجاب بینک اور  چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں ..

پنجاب بینک اور چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں ..

78واں یوم آزادی،معاشی طور پر پاکستان کوخطے کا ایک مضبوط ملک بنانا ہے، یونائٹیڈ بزنس گروپ

78واں یوم آزادی،معاشی طور پر پاکستان کوخطے کا ایک مضبوط ملک بنانا ہے، یونائٹیڈ بزنس گروپ

پاکستان عظیم نعمت، حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،امان پراچہ

پاکستان عظیم نعمت، حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،امان پراچہ

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں  پرچم کشائی  کی تقریب،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کی  شرکت ،جشن آزادی کا کیک ..

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں پرچم کشائی کی تقریب،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت ،جشن آزادی کا کیک ..

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی  پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر  قوم کو دلی مبارکباد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد

پاکرانے لکی انوسٹمنٹ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ AM2+اپ گریڈ کردی

پاکرانے لکی انوسٹمنٹ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ AM2+اپ گریڈ کردی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پرآگیا

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پرآگیا

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر)  فریڈ سری ورتنے کا  ایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ورتنے کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

برکینا فاسو کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تجارت میں اضافے کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، عاطف اکرام ..

برکینا فاسو کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تجارت میں اضافے کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، عاطف اکرام ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ

پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار مشترکہ تقریب منعقد

پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار مشترکہ تقریب منعقد