ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 13 اگست 2025 22:46

ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان ضابطوں میں پبلک آفرنگ ریگولیشنز 2017 اور پبلک آفرنگ (ریگولیٹڈ سکیورٹیز ایکٹیویٹیز لائسنسنگ) ریگولیشنز 2017 شامل ہیں جو عمومی عوام کو ایکویٹی سکیورٹیز، قرض کے آلات اور آر ای آئی ٹی سکیموں کے یونٹس کی پیشکش کو منظم کرتے ہیں۔

ترمیم شدہ ضابطے نوٹیفکیشن کی تاریخ یعنی 6 اگست 2025ء سے نافذالعمل ہو چکے ہیں۔ مستقبل میں ہونے والی آئی پی او ٹرانزیکشنز ان ترمیم شدہ ضابطوں کے مطابق کی جائیں گی۔ایس ای سی پی نے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

ان نئے ضابطوں کا مقصد مسابقت کو فروغ دے کر، ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر، شفافیت کو بہتر بنا کر اور کیپٹل مارکیٹ میں زیادہ مضبوط اور جامع قیمت دریافت کرنے کا طریقہ کار متعارف کروا کر سرمایہ کاروں اور جاری کنندگان (ایشوورز) کے لیے آئی پی او کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

اہم تبدیلیوں میں بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں (ڈی ایف آئیز) کو ایکویٹی آفرنگ کے لیے 'کنسلٹنٹ ٹو دی ایشو' کے طور پر کام کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک 'ایلیجیبل پارٹیسیپنٹ' کے تصور کے ساتھ سنگل بک رنر ماڈل کو تبدیل کرکے ایک زیادہ شفاف قیمت دریافت کرنے کا عمل بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کی وسیع تر شرکت ممکن ہو سکے گی۔حتمی ترامیم کے نوٹیفکیشن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پنجاب بینک اور  چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں ..

پنجاب بینک اور چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں ..

78واں یوم آزادی،معاشی طور پر پاکستان کوخطے کا ایک مضبوط ملک بنانا ہے، یونائٹیڈ بزنس گروپ

78واں یوم آزادی،معاشی طور پر پاکستان کوخطے کا ایک مضبوط ملک بنانا ہے، یونائٹیڈ بزنس گروپ

پاکستان عظیم نعمت، حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،امان پراچہ

پاکستان عظیم نعمت، حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،امان پراچہ

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں  پرچم کشائی  کی تقریب،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کی  شرکت ،جشن آزادی کا کیک ..

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں پرچم کشائی کی تقریب،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت ،جشن آزادی کا کیک ..

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں سیرت نبوی ﷺ پر خصوصی پروگرام

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی  پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر  قوم کو دلی مبارکباد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد

پاکرانے لکی انوسٹمنٹ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ AM2+اپ گریڈ کردی

پاکرانے لکی انوسٹمنٹ کی ایسٹ منیجر ریٹنگ AM2+اپ گریڈ کردی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پرآگیا

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پرآگیا

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر)  فریڈ سری ورتنے کا  ایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ورتنے کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

برکینا فاسو کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تجارت میں اضافے کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، عاطف اکرام ..

برکینا فاسو کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تجارت میں اضافے کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، عاطف اکرام ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ

پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار مشترکہ تقریب منعقد

پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار مشترکہ تقریب منعقد