100 اور1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں کل (جمعہ کو) ہوں گی

جمعرات 14 اگست 2025 17:36

100 اور1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں کل (جمعہ کو) ہوں گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں آج 15 اگست بروزجمعہ کو ہوں گی۔مرکز قومی بچت کے ترجمان نے بتایا کہ100روپے مالیت کے انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے3 اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 15ویں قرعہ اندازی ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب جمعہ کی صبح 9 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی آج 15 اگست بروزجمعہ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے3 اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آبادمیں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چناؤ کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب

مہنگائی کو 38 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے، گورنر اسٹیٹ بینک

پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کا پرکشش مقام بن گیا ہے،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

پاکستان فرنیچر کونسل اور چن ون کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار  تقریب

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کر دی

ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف پی سی سی آئی کا آسیان ممالک کے ساتھ تجارتی عدم توازن دور کرنے پر زور

پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ

پنجاب بینک اور  چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں ..

78واں یوم آزادی،معاشی طور پر پاکستان کوخطے کا ایک مضبوط ملک بنانا ہے، یونائٹیڈ بزنس گروپ

پاکستان عظیم نعمت، حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،امان پراچہ

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں  پرچم کشائی  کی تقریب،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کی  شرکت ،جشن آزادی کا کیک ..