صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات

ہفتہ 16 اگست 2025 16:06

صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد  کی  ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔ چین کا گروپ پنجاب کے کسی بھی سپیشل اکنامک زون میں کارخانہ لگائے 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سازگار ماحول کے باعث چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کار کارخانے لگا رہے ہیں اور یہاں نئی سرمایہ کاری آنے سے معشیت بہتر اور مقامی لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت کا فوکس بھی الیکٹرک وہیکلز کا فروغ ہے۔ ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد میں گروپ کے پروڈکشن منیجر ژونگ وی، آر اینڈ ڈی ڈائریکٹر ژا شوآنگ اور کمپنی کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امپورٹڈ کاٹن سیڈ کے اپروول سسٹم کو فاسٹ ٹریک  کیا جائے،عاطف اکرام شیخ

امپورٹڈ کاٹن سیڈ کے اپروول سسٹم کو فاسٹ ٹریک کیا جائے،عاطف اکرام شیخ

ڈیجیٹل اکانومی کے  فروغ کیلئے حکومت اور نجی شعبے  کا  اشتراک ناگزیر ہے،آئی سی سی آئی

ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے،آئی سی سی آئی

برائلر گوشت کی قیمت چھٹے روز بھی595روپے کلو پر مستحکم

برائلر گوشت کی قیمت چھٹے روز بھی595روپے کلو پر مستحکم

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

پاکستان کو موجودہ معاشی چیلنجوں سے نکالنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے قومی اتحاد ضروری ..

پاکستان کو موجودہ معاشی چیلنجوں سے نکالنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے قومی اتحاد ضروری ..

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ‘ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2.21 فیصد پر ..

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ‘ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2.21 فیصد پر ..

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

طبی معائنے کی فیسوں   پر گٹھ جوڑ ،مسابقی کمیشن   کا گلف کنٹریز میڈیکل سینٹرز کے خلاف حکم برقرار

طبی معائنے کی فیسوں پر گٹھ جوڑ ،مسابقی کمیشن کا گلف کنٹریز میڈیکل سینٹرز کے خلاف حکم برقرار

نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک  کی سٹریٹجک نجکاری کے لئے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ..

نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک کی سٹریٹجک نجکاری کے لئے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ..

عوام کو کرپٹ، نااہل اور ظالم حکمران ٹولے سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا،کاشف سعید شیخ ..

عوام کو کرپٹ، نااہل اور ظالم حکمران ٹولے سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا،کاشف سعید شیخ ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول   میں شرکت کے لئے درخواستیں  30ستمبر  تک طلب

سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول میں شرکت کے لئے درخواستیں 30ستمبر تک طلب