اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا

ْملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا باب کھل گیا، گورنراسٹیٹ بینک کا تعارفی تقریب سے خطاب

منگل 19 اگست 2025 18:47

اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)پاکستان میں جدید بینکاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ادائیگیوں کے نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں تقریب کے وران ادائیگی کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک کے اعلی عہدیداران سمیت بینکنگ انڈسٹری کی چیدہ شخصیات عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ پاکستان میں ریئل ٹائم انٹربینک پیمنٹ سیٹلمنٹ سسٹم کے نئے ورژن پرزم پلس کے آغاز سے ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا باب کھل گیا۔انہوں نے ریئل ٹائم سیٹلمنٹ کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پرانے نظام کے تحت گزشتہ برس ایک ہزار 43 کھرب روپے مالیت کی ٹرانزیکشنز پروسیس کی گئیں، جو ملکی جی ڈی پی سے 10 گنا زیادہ ہیں، ان میں سب سے زیادہ حصہ 730 کھرب روپے مالیت کی حکومتی سیکیورٹیز کے لین دین کا تھا، جبکہ حجم کے اعتبار سے 91 فیصد ٹرانزیکشنز تیسرے فریق کے کسٹمر ٹرانسفرز پر مشتمل تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موبائل بینکنگ ایپس کے 2 کروڑ 80 لاکھ، برانچ لیس بینکنگ کے 7 کروڑ 10 لاکھ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین اس ڈیجیٹل تبدیلی کا ثبوت ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ پرزم پلس جدید عالمی معیار آئی ایس او 20022 پر مبنی ہے جو مالیاتی لین دین میں شفافیت، سیکیورٹی اور باہمی ربط کو مزید مضبوط کریگا، اس نظام میں لیکویڈیٹی مینجمنٹ ٹولز، مستقبل کی ادائیگیوں کی شیڈولنگ اور مرکزی سیکیورٹیز ڈپازٹری کے ساتھ مربوط فیچرز شامل ہیں، جو نیلامیوں، کولیٹرل مینجمنٹ اور اوپن مارکیٹ آپریشنز کو مزید سہل بنائیں گے۔

جمیل احمد نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے متعارف کرایا گیا یہ نظام پاکستان کی مالیاتی صنعت اور کاروباری برادری کیلئے ایک انقلابی پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیمنٹ سسٹم عالمی سطح پر مسابقتی ہوچکا ہے، سیکیورٹی ہماری ریگولیشن کی ترجیحات میں شامل ہے، پرزم پلس نے محض 14 ماہ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، ورلڈ بینک گروپ کی تکنیکی معاونت سے پرزم پلس کامیاب ہو پایا، کمرشل بینکوں نے بھی اس پراجیکٹ میں بھرپور معاونت کی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 22 کروڑ 50 لاکھ بینک اکانٹ اور ڈیجیٹل والٹس ہولڈرز موجود ہیں، 9 کروڑ 60 لاکھ یونیک اکانٹ ہولڈرز ہیں، پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے،برآمدکنندگان  بھر پور فائدہ ..

ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے،برآمدکنندگان بھر پور فائدہ ..

اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا

اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا

نوجوان نسل کو جدید علم اور عملی مہارتوں کے ساتھ تربیت دینا ناگزیر ہے ، ناصر منصور قریشی

نوجوان نسل کو جدید علم اور عملی مہارتوں کے ساتھ تربیت دینا ناگزیر ہے ، ناصر منصور قریشی

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی

لاہور : صرافہ بازار میں سونا اور چاندی کے نرخ

لاہور : صرافہ بازار میں سونا اور چاندی کے نرخ

ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور دیگر اہم کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتیں جاری

ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور دیگر اہم کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتیں جاری

مسائل سے بچنے کیلئے بجٹ کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے‘ علی عمران آصف

مسائل سے بچنے کیلئے بجٹ کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے‘ علی عمران آصف

پاکستان عالم اسلام کا قلعہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے،ظفر بختاوری

پاکستان عالم اسلام کا قلعہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے،ظفر بختاوری

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100روپے سستا

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100روپے سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 700  روپے   کا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

او جی ڈی سی ایل کے گھوٹکی میں  50 کروڑ روپے مالیت کے سماجی منصوبے ہیں،ماڑی گیس کمپنی نے سوشل ویلفئیر کمیٹی ..

او جی ڈی سی ایل کے گھوٹکی میں 50 کروڑ روپے مالیت کے سماجی منصوبے ہیں،ماڑی گیس کمپنی نے سوشل ویلفئیر کمیٹی ..

بزنس کمیونٹی ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر جدوجہد کرے گی،صدر ..

بزنس کمیونٹی ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر جدوجہد کرے گی،صدر ..