جے ایس بینک کو مالی سال2025 کی پہلی ششماہی میں 3.488 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع : کرنٹ ڈپازٹس 200 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

ہفتہ 23 اگست 2025 21:26

جے ایس بینک کو مالی سال2025 کی پہلی ششماہی میں 3.488 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع : کرنٹ ڈپازٹس 200 ارب روپے سے تجاوز کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک، جے ایس بینک لمیٹڈ نے مرخہ 30 جون،2025 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس عرصے میں بینک نے مجموعی آمدنی میں مستحکم اضافہ برقرار رکھا، جس کے تحت کل آمدنی 21.367 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال،اسی مدت کے دوران ،حاصل کردہ 19.354 ارب روپے کے مقابلے میں 10 فیصدعمدہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس مدت کے دوران،بینک نے 3.488 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران حاصل کردہ 5.447 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کمی کی بنیادی وجوہات میں زرمبادلہ کی صورت میں ہونے والی آمدنی میں کمی اور کریڈٹ کی صورت میں ہونے والے نقصانات کے لیے زیادہ رقم کا مختص کرناشامل ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

تاہم، زرمبادلہ کی صورت میں ہونے والی آمدنی میں کمی کو موجودہ مدت کے دوران حاصل کردہ سرمایہ سے حاصل ہونے زیادہ منافع سے کافی حد تک متوازن کیا گیا۔اجتماعی بنیادوں پر، جے ایس بینک لمیٹڈ نے 5.324 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال ،اسی مدت کے دوران، حاصل کردہ 9.703 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔اس مدت کی ایک اہم اور نمایاں بات جے ایس بینک کا کرنٹ اکانٹ ڈپازٹس میں 200 ارب روپے سے تجاوز کرنا تھا، جس نے اسے ایک قابلِ اعتماد مالی شراکت دار کے طور پر مزید مضبوط کیا۔

کرنٹ اکانٹس اب بینک کے مجموعی ڈپازٹ بیس کا نمایاں حصہ بن چکے ہیں، جن کا تناسب 40 فیصد سے زائد ہے۔ یہ نہ صرف بینک کی لیکویڈیٹی کو سہارا دیتے ہیں بلکہ فنڈز کی مجموعی لاگت کو بھی کم کرتے ہیں۔آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ بینک کی جانب سے افرادی قوت، ٹیکنالوجی، اور انفراسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہوا، جس کا مقصد طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا تھا۔

جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، باسر شمسی نے ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: جے ایس بینک ہمیشہ آمدنی کے تنوع کو مضبوط بنانے اور لچک پیدا کرنے پر توجہ دیتا رہا ہے۔ نان مارک اپ آمدنی اور سیکیورٹیز سے حاصل شدہ منافع میں عمدہ اضافہ ہماری حکمت عملی کے مثر ہونے کا ثبوت ہے۔ کرنٹ اکانٹ ڈپازٹس میں 200 ارب روپے کا حصول ہماری ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے، ہم اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے، ڈیجیٹل کواپنانے کے عمل کو فروغ دینے، اور اپنے صارفین و اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

آرگینگ خوراک، مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کےلئے بیرون ممالک ائیر پورٹس ،سپر سٹورز پر پاکستانی پویلین ..

آرگینگ خوراک، مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کےلئے بیرون ممالک ائیر پورٹس ،سپر سٹورز پر پاکستانی پویلین ..

ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی مجموعی قومی برآمدات میں    32.28 فیصد کا نمایاں اضافہ

ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی مجموعی قومی برآمدات میں 32.28 فیصد کا نمایاں اضافہ

کاروں کی درآمدات میں جولائی 2025 کے دوران 61.37 فیصد اضافہ

کاروں کی درآمدات میں جولائی 2025 کے دوران 61.37 فیصد اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مسلسل 13ویں روز 595روپے کلو پر مستحکم

برائلر گوشت کی قیمت مسلسل 13ویں روز 595روپے کلو پر مستحکم

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

معیشت کی ترقی ،دوست ممالک کے طویل ساتھ کیلئے مالیاتی ڈسپلن نا گزیر ہے‘ خادم حسین

معیشت کی ترقی ،دوست ممالک کے طویل ساتھ کیلئے مالیاتی ڈسپلن نا گزیر ہے‘ خادم حسین

تاجر برادری ملک کی معاشی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، ناصر منصور قریشی

تاجر برادری ملک کی معاشی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، ناصر منصور قریشی

تاجر  ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

تاجر ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

سونیر ی بینک اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ

سونیر ی بینک اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا ؤجاری،نرخوں میں 1500روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا ؤجاری،نرخوں میں 1500روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی ریکارڈ

بزنس کمیونٹی ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے‘ میاں ابوذر شاد

بزنس کمیونٹی ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے‘ میاں ابوذر شاد