ایس ای سی پی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ لائسنس جاری کردیا

جمعرات 28 اگست 2025 23:44

ایس ای سی پی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ لائسنس جاری کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) ایس ای سی پی نے فورموسٹ فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو نان بینکنگ فنانس کمپنی (NBFC) کے طور پر کام کرنے کے لیے انویسٹمنٹ فنانس سروسز لائسنس جاری کیا ہے۔اسی دوران، انسٹنٹ فنانس پرائیویٹ لمیٹڈ کو این بی ایف سی کے طور پر رجسٹریشن کی پیشگی اجازت دی گئی۔ اس اجازت اور لائسنس کا بروقت اجرا ایس ای سی پی کی موثر ریگولیشن اور نئے اداروں کے لیے سہولت فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

فورموسٹ فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں ڈیجیٹل نینو قرض فراہم کرے گی، جبکہ انسٹنٹ فنانس (پرائیویٹ)لمیٹڈ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل قرض دے گی۔ ان کمپنیوں کے مالکان کا انڈونیشیا، میکسیکو اور نائجیریا جیسے ممالک میں کاروبار ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور پاکستان کے مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مثبت رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ ایس ای سی پی کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے معتبر غیر ملکی اداروں کو سہولت دینا اور این بی ایف سی سیکٹر کو مضبوط اور متنوع بنانا ہے، تاکہ منظم اور جدت پر مبنی کمپنیوں کو اس شعبے میں شامل کیا جا سکے۔کمیشن مالی شمولیت کو فروغ دینے، ڈیجیٹل تبدیلی کو ممکن بنانے اور ایک معاون ریگولیٹری ماحول قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے این بی ایف سیز، کیپیٹل مارکیٹ اداروں، انشورنس کمپنیوں اور سیکشن 42 کمپنیوں کے لائسنس تیزی سے جاری کیے جاتے ہیں، تاکہ ریگولیٹڈ فنانشل سروسز کے شعبے میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ لائسنس جاری

ایس ای سی پی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ لائسنس جاری

ایس ای سی پی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ لائسنس جاری کردیا

ایس ای سی پی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل لینڈنگ لائسنس جاری کردیا

ایف بی آر کی توجہ اصلاحات کی بجائے توجہ زور زبردستی آمدن بڑھانے پر مرکوز ہے ‘ پیاف

ٹیکس اہداف کا پانچ فیصد ڈیموں پر لگایا جاتا تو آج قوم سیلاب کی زد میں نہ آتی‘ ٹیکس ایڈوائزرز

فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ،ٹرپل سنچری مکمل کر لئے

فیصل آبا میں تین سال سے مطلوب ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار

بزنس کمیونٹی   کی مدثر مسعود چوہدری کو ’’پیاف ‘‘کا قائمقام چیئرمین منتخب ہونے پر  مبارکباد

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہی: ناصر منصور قریشی

وزیراعظم نے اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا ، آل صدر الائنس نے کراچی میں بھی قیام کا ..

جے ایس بینک کو مالی سال2025 کی پہلی ششماہی میں 3.488 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع : کرنٹ ڈپازٹس 200 ارب روپے ..

حکومت کو میڈان پاکستان کی طرف توجہ دینی چاہئے‘ حاجی محمد اصغر

ٹیوٹا کے 74 پاس آوٹس کو سعودی عرب میں ملازمت کی فراہمی