سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:52

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومت کو معیشت کے حوالے سے اپنے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی، معیشت جس غیر معمولی خطرے سے دوچار ہے اس کے لئے بلا تاخیر ایکشن پلان ترتیب دے کر بحالی کے لئے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اطلاعات کے مطابق حکومت کے پاس ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں لیکن اسٹریٹجک ذخائر کے لئے گندم موجود نہیں اس حوالے سے فوری فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مارکیٹ میں افواہوں اور قیاس آرائیوں کا طوفان برپاہے جس کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے ، انہی سر گرمیوں کی بنیاد پر ناجائز منافع خوری کی جارہی ہے جس کیلئے حکومت کو اپے ایکشن کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ وزیر اعظم زرعی ایمر جنسی کا اعلان کر چکے ہیں لیکن پیشرفت کے لئے وزیر اعظم کو خود نگرانی کرنا ہو گی ، حکومت موجودہ کڑے حالات میں زراعت کو پائوں پر کھڑا کرنے میںکامیاب ہو گئی تو معیشت کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی اس لئے آئندہ بوائی کے سیزن کی فوری تیاری کی جائے ،بیج اور دیگر زرعی مداخل کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں، متاثرہ کسانوں کو جس قدر ممکن ہو سکے معاونت دی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آٹوموٹیوانڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26ناکام ہوگئی

سیالکوٹ، پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیجیٹل انوائسنگ بارے آگاہی ..

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی

صدرنکاٹی کا دو اضافی ملٹی پرپز برتھ مکمل کر نے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار

ملکی معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقہ کو خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، صدر فیصل آباد چیمبر

تھائی انٹرنیشنل ٹریول فئیر  میں شرکت کے لئے درخواستیں 19ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں   دوماہ  کےد وران 43فیصداضافہ ریکارڈ

بحرین،کویت،قطر،اوراومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں   2ماہ کے دوران   5.3فیصداضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر43فیصداضافہ ریکارڈ، 301498یونٹس ..