روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک

پیر 15 ستمبر 2025 12:45

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر اگست 2025 کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 10.912 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اگست میں ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 164 ملین ڈالر زرمبادلہ بھجوایا۔

(جاری ہے)

ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لے کر اگست 2025 کے اختتام تک مجموعی طور پر 1.859 ارب ڈالر پاکستان سے باہر بھجوائے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 1.525 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 485 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 958 ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی سرمایہ کاری کے ذریعے 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے ترسیلات زر ارسال کرنے کے طریقہ کار کو سہل اور آسان بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں ان اکائونٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگیا

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم

سیالکوٹ ٹیکس بار  اور پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سیمینارکا انعقاد

عالمی سطح پر مقابلہ اور ترقی کے لیے پاکستان کو اپنے معاشی نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے،سیف ..

واٹر شیڈ کے موثر انتظام اور جدید ٹینالوجی و طریقے استعمال کرکے پانی کے بہائو کو کنٹرول کر سکتا ہے،میاں ..

بائیو ایندھن کو فروغ دے کر پاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے، شاہد عمران

کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے   ایس ایم ایز کلسٹر سنٹرز آف ایکسی لنس قائم کیے جائیں، افتخار علی ملک

صوبائی وزرا چوہدری شافع حسین اور سہیل شوکت بٹ سیلاب زدگان کا دکھ درد بانٹنے گجرات پہنچ گئے،ایک ہزار ..

سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کا ایس او ایس چلڈرن ویلیج کا دورہ

سرکاری اراضی کو پائلٹ پراجیکٹ کیلئے ’’آرگینک زونز ‘‘قرار دیا جائے‘ نجم مزاری

16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

سونے کی فی تولہ  قیمت  میں 200 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی