ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ای ایس جی ڈسکلوژرز سے متعلق گائیڈ لائنز پر مجوزہ اضافوں پر عوامی مشاورت کی دعوت

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:39

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ای ایس جی  ڈسکلوژرز سے متعلق گائیڈ لائنز پر مجوزہ اضافوں پر عوامی مشاورت کی دعوت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی ) ڈسکلوژرز سے متعلق گائیڈ لائنز میں مجوزہ اضافوں کا مسودہ عوامی مشاورت کے لئے جاری کر دیا ہے۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان نے اپنی تازہ ترین ملکی سطح پر طے شدہ شراکت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہداف کا عہد کیا ہے، اس تبدیلی کی حمایت کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے حال ہی میں پاکستان گرین ٹیکسونومی (Pakistan Green Taxonomy) جاری کی ہے تاکہ موسمیاتی خطرات میں کمی اور موافقت کے لئے اہم شعبوں میں سرمائے کی روانی کو آسان بنایا جا سکے۔

اسی بنیاد پر ایس ای سی پی نے ڈسکلوژر کی ضروریات کا ایک مسودہ تیار کیا ہے جسے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ای ایس جی ڈسکلوژرز سے متعلق گائیڈ لائنز میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ڈسکلوژرز تمام لسٹڈ کمپنیوں پر لاگو ہوں گے، قطع نظر اس کے کہ وہ گرین فنانسنگ حاصل کر رہی ہیں یا نہیں۔ ایک مرحلہ وار طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے تحت ڈسکلوژرز 2029 تک رضاکارانہ رہیں گے جس کے بعد لازمی رپورٹنگ کے لئے ٹائم لائنز متعارف کرائی جائیں گی۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ڈسکلوژر کی ضروریات تمام مارکیٹ شراکت داروں کے جامع نقطہ نظر کی عکاسی کریں، لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ای ایس جی ڈسکلوژرز سے متعلق گائیڈ لائنز میں مجوزہ اضافوں کا مسودہ ایس ای سی پی کی سرکاری ویب سائٹ پر عوامی مشاورت کے لئے اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مشاورت کی مدت 22 اکتوبر، 2025 تک (25 دن) کھلی رہے گی۔ آراء [email protected] پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی صدر  اور وزیراعظم  پاکستان  کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں نئی راہیں کھولے گی،صدر  آئی سی سی ..

امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں نئی راہیں کھولے گی،صدر آئی سی سی ..

برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ

پاکستان ، اٹلی دو طرفہ تجارتی حجم 6ارب یورو سالانہ تک بڑھا سکتے ہیں ‘ خادم حسین

پاکستان ، اٹلی دو طرفہ تجارتی حجم 6ارب یورو سالانہ تک بڑھا سکتے ہیں ‘ خادم حسین

چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں گجرات کو ترقی کے لحاظ سے پنجاب کا ماڈل شہر بنائیں گے، چوہدری شافع حسین

چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں گجرات کو ترقی کے لحاظ سے پنجاب کا ماڈل شہر بنائیں گے، چوہدری شافع حسین

پنجاب جاب سینٹر اور سرگودھا چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب جاب سینٹر اور سرگودھا چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آرپی اوراولپنڈی کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

آرپی اوراولپنڈی کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

پاکستان عالمی حلال فیشن انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار: آئی سی سی ڈی کی جانب سے فیشن کانفرنس 2025 ..

پاکستان عالمی حلال فیشن انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار: آئی سی سی ڈی کی جانب سے فیشن کانفرنس 2025 ..

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ جنرل اجلاس 30ستمبر کو منعقد ہوگا

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ جنرل اجلاس 30ستمبر کو منعقد ہوگا

پاکستان سعودیہ صرف دفاعی تعاون نہیں بلکہ اسلامی عسکری اتحاد کی جانب ایک نمایاں قدم بھی ہے،ایازمیمن ..

پاکستان سعودیہ صرف دفاعی تعاون نہیں بلکہ اسلامی عسکری اتحاد کی جانب ایک نمایاں قدم بھی ہے،ایازمیمن ..

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کمی ریکارڈ