ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں، ہول سیل گروسرز

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:25

ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بین الاقوامی سطح پر کموڈٹیز کی گھٹتی ہوئی قیمتوں اور طلب کی نسبت رسد بڑھنے سے ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے ذیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین روف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

روف ابراہیم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔روف ابراہیم کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا فی کلو چینی کی تھوک قیمت بھی چند ہفتوں میں 175 روپے سے گھٹ کر 150 روپے ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ خلیج سے درآمد ہونے والی چینی اور کاشت سیزن شروع ہونے سے فی کلوگرام چینی 25 روپے سستی ہوگی۔ تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت بھی 100روپے کم ہوجائے گی جس سے تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت 350 روپے سے گھٹ کر 250 روپے ہوجائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ، صدر فیصل آباد چیمبر

حکومت اور نجی شعبہ کے تعاون سے معیشت کو ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے،صدر فیصل آباد ..

زیر گردش کرنسی، زروسیع  اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 4 ہزار 234 پوائنٹس کا اضافہ

سینئر نائب صدر  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی  5 روزہ بیسک میڈیا مارکیٹنگ کورس (بیچ 3)کے دوسرے ..

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  کی   تربیتی سیشن میں شرکت

صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام کارپوریٹ ڈنر ..

لاہور چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد،داروغہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ہار اور پگڑیاں ..

ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی تولہ سوںا 4 سے تجاوز کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان