بجٹ، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان

جمعرات 11 جون 2026 21:50

بجٹ، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس شرحیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی گئی متعدد ٹیکس مراعات اور چھوٹ 30 جون 2026 کو ختم ہو جائیں گی جن میں مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے مکمل ناک ڈائون (سی کے ڈی)کٹس کی درآمد پر حاصل سیلز ٹیکس استثنی بھی شامل ہے۔موجودہ پالیسی کے تحت 50 کلو واٹ آور یا اس سے کم بیٹری صلاحیت رکھنے والی چھوٹی گاڑیوں اور ایس یو ویز جبکہ 150 کلو واٹ آور تک بیٹری صلاحیت رکھنے والی لائٹ کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز)کیلئے یہ رعایت دستیاب ہے،اسی طرح مقامی سطح پر تیار یا اسمبل کی جانے والی 4 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 جون 2026 تک صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی 30 جون 2026 تک 8.5 فیصد سے 12.75 فیصد تک رعایتی سیلز ٹیکس نافذ العمل ہے، جسے آئندہ مالی سال میں برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔آٹو انڈسٹری کی ترقی، برآمدات کے فروغ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے دی گئی مراعات کو پالیسی کے مطابق ہم آہنگ بنانے کیلئے بھی اقدامات متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات اور اجزا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کو بھی توسیع دینے کی تجویز ہے تاکہ پاکستان میں گرین ٹرانسپورٹ اور مقامی ای وی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جون 2020 میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے الیکٹرک 2، 3 اور بھاری کمرشل گاڑیوں کے مخصوص پرزہ جات کی درآمد پر 5 سالہ رعایتی کسٹمز ڈیوٹی کی اجازت دی تھی۔

بعد ازاں دسمبر 2021 میں ان مراعات کو مزید توسیع دی گئی اور لائٹ کمرشل گاڑیوں اور وینز کے لیے بھی اسی نوعیت کی سہولت فراہم کی گئی۔کسٹمز (ترمیمی)بل 2026 کے تحت مکمل تیار شدہ الیکٹرک گاڑیوں (سی بی یوز)کی درآمد پر دی گئی کسٹمز ڈیوٹی رعایت بھی 30 جون 2026 تک برقرار رکھی گئی ہے۔یہ سہولت مقامی اسمبلی یا مینوفیکچرنگ کے لیے ایک ہی ویریئنٹ کی زیادہ سے زیادہ 10 گاڑیوں اور 2 و 3 پہیوں والے شعبے میں مجموعی طور پر 200 یونٹس تک محدود ہوگی،یہ رعایت صرف ان گاڑیوں کے لیے دستیاب ہوگی جنہیں انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے ای وی پالیسی 2020 کے تحت منظور اور تصدیق شدہ قرار دیا ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم مزید جائزے کے لیے فنانس ڈویژن کو ارسال کر دیا

ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم مزید جائزے کے لیے فنانس ڈویژن کو ارسال کر دیا

ٴْایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کا آئی ٹی شعبہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

ٴْایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کا آئی ٹی شعبہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

ایس ای سی پی اصلاحات کے باعث کیپیٹل مارکیٹ میں استحکام، اسٹاک ایکسچینج کی عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی: ..

ایس ای سی پی اصلاحات کے باعث کیپیٹل مارکیٹ میں استحکام، اسٹاک ایکسچینج کی عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی: ..

اقتصادی سروے کا اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند

اقتصادی سروے کا اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند

ً برآمدات میں اضافے کیلئے پیداواری لاگت میں کمی اور کاروبار دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں‘عاطف اکرام شیخ ..

ً برآمدات میں اضافے کیلئے پیداواری لاگت میں کمی اور کاروبار دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں‘عاطف اکرام شیخ ..

صدرسرگودھا چیمبرآف کامرس کا کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی جانب سے شروع کیے گئے نئے پراجیکٹس اور تعمیری اقدامات ..

صدرسرگودھا چیمبرآف کامرس کا کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی جانب سے شروع کیے گئے نئے پراجیکٹس اور تعمیری اقدامات ..

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ سینٹر بزنس اینڈ کامرس میں واقع ای خدمت ..

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ سینٹر بزنس اینڈ کامرس میں واقع ای خدمت ..

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے روس نے منہ کھر و کھرپکا ویکسین  فراہم کی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے روس نے منہ کھر و کھرپکا ویکسین فراہم کی

قومی اقتصادی سروے کے اعدادوشمار معیشت کے بتدریج استحکام کی نشاندہی کرتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

قومی اقتصادی سروے کے اعدادوشمار معیشت کے بتدریج استحکام کی نشاندہی کرتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ مزید جائزہ کے لیے فنانس ڈویژن کو ارسال کر دیا

ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ مزید جائزہ کے لیے فنانس ڈویژن کو ارسال کر دیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,720 روپے کمی ،فی تولہ  4 لاکھ 32 ہزار716 روپے  کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,720 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 32 ہزار716 روپے کا ہوگیا

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان  سے  قازقستان کے سفیر  کی  ملاقات، دوطرفہ اقتصادی و صنعتی تعاون ..

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی و صنعتی تعاون ..