زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی، زر وسیع (ایم ٹو) اور بین کھاتوں میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

بدھ 30 ستمبر 2026 14:18

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی، زر وسیع (ایم ٹو) اور بین   کھاتوں میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی جبکہ زر وسیع (ایم ٹو)اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 11.70 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 11.80 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیر گردش کرنسی میں مجموعی طور پر 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع کا حجم 44.098 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 44.019 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زر وسیع میں مجموعی طور پر 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 32.34 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 32.16 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر 6.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu