
چین کا ایسا شہری جو روزانہ ڈھائی کلو مرچیں ہڑپ کرجاتا ہے
جنوبی ایشیا اور خصوصاً ہندو پاک میں کوئی بھی ڈش مرچوں کے بغیر بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب کہ اس کے مقابلے میں چین کے لوگ انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر مرچوں کااستعمال کرتے ہیں
منگل 27 اکتوبر 2015

چینی اخبار کے مطابق وسطی صوبے ہنان کے علاقے شنزینگ کا ایک شخص ڑینگ زو اپنے علاقے میں سرخ مرچوں کے بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ ڈھائی کلو سرخ مرچیں کھاتا ہے اور اس کے باوجود وہ صحت مند ہے اور60 سال سے زیادہ عمر میں بھی مکمل چاق و چوبند ہے۔ ڑینگ زو کی اس عجیب و غریب عادت کی وجہ سے چین کا یہ علاقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے۔
ڑینگ زو صبح اٹھ کر سب سے پہلے مٹھی بھر مرچیں کھاتا ہے پھر اس کے بعد دانت صاف کرتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ انڈے اور گوشت کے بغیر تو کھانا کھا سکتا ہے لیکن مرچوں کے بغیر تو کھانا کھانے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا، پسی ہوئی اور ثابت سرخ مرچیں روکھا کھانے کے علاوہ وہ پکے ہوئے کھانوں میں بھی تیز مرچ مصالحے پسند کرتا ہے۔
(جاری ہے)
اس حیرت انگیز شوق رکھنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اسے یوں تو مرچیں کھانے کا شوق تو بچپن ہی سے تھا تاہم وہ بڑی مقدار میں مرچیں گزشتہ 10 سال سے کھارہا ہے اور اسے اس حوالے سے کسی قسم کے طبی مسئلے کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑا، اس کے علاوہ وہ بالکل عام لوگوں جیسا ہے اور اس میں کوئی اورخاصیت نہیں۔
ڑینگ زو نے چین میں ہونے والے مرچ کھانے کے متعدد مقابلے جیت کر شہرت حاصل کی ہے اور اب وہ اپنے علاقے میں سرخ مرچوں کا فارم بھی چلا رہا ہے جہاں 8 مخلتف اقسام کی سرخ مرچیں کاشت کی جاتی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
China Ka Aaisa Shehri is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 October 2015 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.