درندہ صفت
پروگرام میں آنے والے مہمان گرامی جو اس نعمت کو گود لینے میں دلچسپی دکھا رہے تھے انکے گھر رحمتوں سے بھرے تھے۔ اینکر صاحبہ! آپ نے اسکرپٹ بہت ہی اچھا بولا آپ نے معصوم کے لئے والدین تلاش کرنے کا بیڑہ بھی اٹھا لیا جنم دینے والوں کو کوسنے بھی دے لئے
ناجیہ فیضان جمعرات 19 نومبر 2015
صبح ہوتے ہی اندیشہ سچ ثابت ہوگیا خود میری والدہ دو گھنٹے سسکتے ہوئے ایک ہی چینل کی خاتون اینکر کی نرم دلی میں کی گئی گفتگو سنتی رہیں۔
(جاری ہے)
خاتون کے کچھ الفاظ ایسے چابک بنے کہ مجھے لکھنے پہ مجبور کر گئے۔فرمایا کہ میں خود تو ماں نہیں لیکن اسے گود میں لیتے ہی میری مامتا کا احساس جاگ گیا کیسی ظالم ہے وہ عورت جس نے اس معصوم کو ایک قبر پر رکھ دیا جنگلی جانور جو اسے نوچ کھاتے تو کیا ہوتا درندہ ہے وہ باپ جس نے اسے قبرستان میں رکھ چھوڑا جیسے کہ خاتون یا انکی تفتیشی ٹیم کہ نمائندہ نے انکھوں دیکھا حال بیان کیا ہو۔
۔ ۔ پروگروم میں آنے والے مہمان گرامی جو اس نعمت کو گود لینے میں دلچسپی دکھا رہے تھے انکے گھر رحمتوں سے بھرے تھے۔ اینکر صاحبہ! آپ نے اسکرپٹ بہت ہی اچھا بولا آپ نے معصوم کے لئے والدین تلاش کرنے کا بیڑہ بھی اٹھا لیا جنم دینے والوں کو کوسنے بھی دے لئے لیکن سوچ کا دوسرا پہلو اجاگر کرنے سے شاید آپ کی ریٹنگ کے چاند کو گہن لگ جاتا ۔۔۔ دوسرا پہلو ! میں مانتی ہوں کہ ایک ننھا شہزادہ قبرستان سے ملا ہے جو ایک شاپنگ بیگ میں کسمسا رہا تھا اپنی مامتا کی گرمی تلاش رہا تھا ۔۔۔ اس کے لئے کسی نے پولیس اور میڈیا سے رابطہ نہ کیا تھا لیکن کیا ممکنات میں یہ نہیں تھا کہ جس کا جگر گوشہ تھا وہ حیات نہ رہا ہو ،جانے کس اذیت سے بچنے کو ایسی جگہ رکھا جہاں آدھی رات بندہ نہ بندے کی ذات کا گماں ہو، جانے کسی ظالم نے جگر گوشہ چھین لیا ہو، ڈھونڈنے والوں کو ابھی خبر ن ملی ہو خدا معلوم غریب ورثاء کو پاس ٹرقی یافتہ دور میں بھی ٹیلی وژن کی سہولتمیسر نہ ہو یا کہ اسکے کسی قریبی گاوٓں سے اغوا کر لایا گیا ہو انکے گمان میں بھی یہ شہر نہ ہو، دیہاتوں میں تو بجلی کا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جو پریشان ہو ں ان کے گھر میں کسی نے دو د ن سے گندم نہ چکھی ہو آنکھ نہ جھپکی ہو کہ ایک ننھی سی کسمساہٹ ، کوئی قلقاری گمان میں گونجی ہوادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Darinda Sift is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 November 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.