
ہم شرکِ اصغر کے مرتکب تونہیں ہورہے ؟
باوجود اس کے کہ اسلامی اقدار ایک جداگانہ حیثیت رکھتی ہیں لیکن افسوس ہم اپنی روایات و اقدار کو مسخ کرچکے ہیں ۔ ریاکاری ہماری عبادات پر کاری ضرب ہے جسے شرک سے منسوب کیا گیا ہے
رومیصہ ملک
اتوار 5 اپریل 2020

لیکن افسوس ہم بحیثیت مسلمان اور انسان اپنی اخلاقی اقدار اس قدر کھو چکے ہیں کہ جب تک مدد کرنے اور ضرورت مند کی عزت ِنفس مجروح نہ کرلیں ہمیں اپنی نیکی پوری ہوتی نہیں لگتی ۔
(جاری ہے)
کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور 4 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ 35 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
ایسے میں دنیا کا ہر ملک اور ہر انسان دوسروں کی مدد کرنے اور جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
ایسے ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر میری آنکھوں کے سامنے سے گزری تو کئی خیالات اور سوچیں میرے ذہن میں اُٹھنے لگیں ۔
تصویر کی کہانی کچھ یوں تھی کہ مغربی ملک تھا اور وہاں اس مہلک وبا سے متاثرہ افراد اور ضرورت مند حضرات کے لئے صحت مند اور استطاعت رکھنے والے افراد نے خاموشی سے شاپرز میں کھانے پینے اور استعمال کی اشیا رکھی اور بغیر کسی سیلفی اور تصویر کے چلے گئے ۔
ا ب بات کی جائے دوسری تصویر کی ،جو ایک مسلمان اوراسلامی اقدار پر بننے والے ملک کی تھی ۔ جس میں ایک صابن کی ٹکیہ ، غریب آدمی اور سیلفی ، جبکہ دوسری تصویر میں دس کلو کا آٹا ،سفید پوش ،جھکا سر اور گروپ فوٹو ۔!
یہ دونوں تصاویریں مختلف ثقافتوں ، روایتوں اور اقدار سے تعلق رکھتی ہیں۔
تصویر کا مغربی رخ دیکھیں جس میں مختلف افراد اشیاخوردونوش سڑک کنارے رکھ دیتے ہیں کہ اگر کوئی ضرورت مند ہوتو خاموشی سے لئے جائے اور خبر تک نہ ہو۔یہ تہذیب یافتہ اقوام کے منظر کی عکاسی ہے ۔
باوجود اس کے کہ اسلامی اقدار ایک جداگانہ حیثیت رکھتی ہیں لیکن افسوس ہم اپنی روایات و اقدار کو مسخ کرچکے ہیں ۔ ریاکاری ہماری عبادات پر کاری ضرب ہے جسے شرک سے منسوب کیا گیا ہے ۔
محمود بن لبیدؓسے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’میں تمہارے بارے میں سب سے زیادہ ’’ شرک اصغر ‘‘ سے ڈرتا ہوں ۔صحابہ کرامؓ نے دریافت کیا یا رسول اﷲﷺ !شرک اصغر کیا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا ریا کاری ۔‘‘(مسند احمد)
ایک اور روایت میں رسول اﷲﷺنے اپنی اُمت کے بارے میں شرک کا خوف ظاہر فرمایا ۔ آپﷺسے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ ﷺکے بعد آپﷺ کی اُمت شرک میں مبتلا ہوجائیگی ؟ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: ہاں ! پھر یہ وضاحت فرمائی کہ وہ لوگ چاند سورج کی پتھر اور بتوں کی پرستش نہیں کرینگے لیکن ریا کاری کریں گے اور لوگوں کو دکھانے کیلئے نیک کام کرینگے ( تفسیر ابن کثیر)۔
مندرجہ بالا احادیث ِ مبارکہ میں واضح ہوگیا ہے کہ ہم دکھاوے کے ذریعے اپنی مالی عبادات کا خاتمہ کئے جارہےہیں جبکہ دائیں ہاتھ سے دیں تو بائیں کو بھی خبر نہ ہو۔
خدارا من حیث القوم و امت ِ محمدیہ ﷺاپنی عبادات کو ضائع نہ کریں اور خدارا دوسروں کی عزتِ نفس کو مجروح نہ کریں ۔ کیونکہ اس طرح ہمارا وہ طبقہ جسے سفید پوش کہا جاتا ہے وہ ضروریاتِ زندگی سے محروم ہوجائے گا کیونکہ اُن کے لئے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا یا نام نہاد جماعتوں کے ساتھ اشیاۓ خوردونوش کے لین دین میں تصاویر بنانا نامناسب اور باعثِ شرم ہے ۔ وہ ان سب سے محروم ہونا تو پسند کریں گے نہ کہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا ۔
لٰہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے ذکوہ وصدقات کو ضائع نہ کریں تاکہ دنیا وآخرت میں سُرخرو ہوسکیں ۔اللہ پاک ہم سب کی بہترین فرمائے ۔آمین ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Hum Shirk e Asghar K Murtakib Tu Nahi Ho Rahe is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 April 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.