کفن مہنگے ہوجائیں گے

کورونا وائرس کی برق رفتاری کے باعث کہیں ایسا نہ ہو کہ پورا ملک بند ہوجائے۔ اگر ایسا ہوا تو بہت بڑی تعداد جو یومیہ دیہاڑی دار مزدور ہیں ان کے گھروں پر فاقہ کشی شروع ہوجائے گی

ہفتہ 21 مارچ 2020

kafan mehangai ho jayenge
تحریر: سیّد ذیشان حفیظ

موجودہ صورتِ حال میں کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلتے ہی پاکستانیوں کا طرزِ عمل دیکھنے کے قابل ہے۔ آٹا مہنگا، ماسک مہنگے، سینیٹائزر مہنگے، خدا نہ کرے لیکن اب شاید کفن بھی۔۔۔۔۔؟؟
پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 3 سے 4 افراد کی اموات واقع ہوئیں، جبکہ عقائد اور ضمیر ہم سب کے مر چکے ہیں۔

مشکل اوقات میں ایک دوسرے کا احساس نہ کرنا، اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھنا اور قانون کی پابندی نہ کرنا ہم لوگوں کی محض عادات میں ہی نہیں بلکہ خون میں شامل ہوگیا ہے۔ اس بیکار اور مردہ ضمیر قوم سے کوئی امید نہیں، قبر تو مہنگی ہو ہی چکی ہے، اللہ نہ کرے اگر کورونا کے باعث مزید اموات ہوئیں تو یہ قوم بلاشبہ کفن بھی مہنگا کردے گی۔

(جاری ہے)

۔

ابھی تھوڑا سا ہے جھنجوڑا ربّ نے
پوری دنیا کو ہلا چھوڑا ربّ نے
ہم اپنے علم و ہنر پر بہت اتراتے تھے
بہت کرلی ہے ترقی یہ ہی فرماتے تھے
گھروں میں ہی محسور کر دیا ربّ نے
بہت لاچار اور مجبور کر دیا ربّ بے
مقررہ حدود میں اب رہنا پڑے گا
اگر جینا ہے تو اللہ اکبر کہنا پڑے گا
کورونا وائرس کی برق رفتاری کے باعث کہیں ایسا نہ ہو کہ پورا ملک بند ہوجائے۔

اگر ایسا ہوا تو بہت بڑی تعداد جو یومیہ دیہاڑی دار مزدور ہیں ان کے گھروں پر فاقہ کشی شروع ہوجائے گی۔
میرے دوستو۔۔! غریبوں کی امداد اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرنے کا یہ ایک سنہری موقع ہے۔ رنگ ونسل، ذات پات، فرقہ واررانہ اور دیگر اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہم سب پر فرض ہے۔
رمضان کی آمد کا انتظار نہ کیجئے، زکوة ادا کرنے کا صحیح وقت آگیا ہے، ہوسکتا ہے کسی غریب کے گھر کا چولہا آپ کی امداد کا منتظر ہو۔
خدا کے واسطے ہوش میں آئیں
ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

kafan mehangai ho jayenge is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 March 2020 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.