کھیلوں کا بادشاہ
دنیا میں بہت کم کھیل ایسے ہیں جن پر موسم کے اثرات مرتب ہوتے ہوں اور جن کھیلوں پر موسم کے اثرات اترتے بھی ہیں وہ دونوں ٹیموں پر یکساں ہوتے ہیں جیسا کہ فٹبال یا ہاکی کو دیکھ لیں مگر کرکٹ میں ایسا نہیں ہے
حسنین ملک جمعہ 6 مارچ 2020
موسم
دنیا میں بہت کم کھیل ایسے ہیں جن پر موسم کے اثرات مرتب ہوتے ہوں اور جن کھیلوں پر موسم کے اثرات اترتے بھی ہیں وہ دونوں ٹیموں پر یکساں ہوتے ہیں جیسا کہ فٹبال یا ہاکی کو دیکھ لیں مگر کرکٹ میں ایسا نہیں ہے ۔ اِس میں موسم کسی ایک ٹیم کو حق میں اور دوسری کے خلاف چلا جاتا ہے ۔موسم کی اعتبار سے بولنگ میں فرق آتا ہے اور اُس فرق کو کھیلنے کے لئے بیٹنگ ٹیم کو اپنا پلان بھی بدلنا پڑ جاتا ہے ۔صرف ہوا کا رُخ بھی میچ کا رُخ بدل دیتا ہے اور ہوا کی نمی تو بیٹنگ ٹیم کی آنکھوں میں نمی تک لے آتی ہے ۔موسم کا اِتنا اثر کسی دوسرے کھیل میں نظر نہیں آتا۔
ٹاس
دنیا کے شاید ہی کسی کھیل میں ٹاس کی اتنی اہمیت ہوگی جتنی کرکٹ میں ہے ۔
(جاری ہے)
وکٹ
گراؤنڈ اور وکٹ کی حالت جو ہر میچ میں الگ ہوتی ہے وہ کرکٹ پر سو فیصداثر کرتی ہے مگر کسی اور کھیل میں گراؤنڈ یا وکٹ کا عمل دخل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کرکٹ میں وکٹ کی حالت ہر پندرہ سے بیس اوورز کے بعد بدل جاتی ہے جس کا پھر سے اثر بولنگ اور بیٹنگ پر ہوتا ہے اور میچ کی صورت حال بھی بدل جاتی ہیں۔ ٹیسٹ میچ میں تو یہ وکٹ کی حالت ہر گذرتے دن کے ساتھ بدلتی ہے اور جسکے ساتھ کھلاڑیوں کو بھی اپناکھیل بدلنا پڑتا۔ جو ٹیم اِس بدلتی صورت حال کو جتنا جلدی اور اچھا بھانپ جاتی وہی جیت حاصل کرتی ہے ۔ گراوئنڈ کے معاملے میں بھی باقی کھیل کرکٹ کے آگے طفلِ مکتب نظرا ٓتے ہیں۔
گیند
گیند کا کردار باقی تمام کھیلوں میں نہ ہونے کے برابر ہے ۔ زیادہ تر کھیلوں میں تو درجنوں گیند استعمال ہوتے ہیں جس سے گیند کی اہمیت صفر ہو جاتی ہے مگر کرکٹ کا کھیل یہاں بھی بادشاہ نظر آتا ہے۔ کرکٹ میں گیند ہر دس منٹ بعد اپنی حالت ، سختی اور چمک بدلتی ہے جس کا سارا اثر کھلاڑیوں پر ہوتا ہے اور میچ کی بدلتی صورت پر حال پر تو سب سے زیادہ۔نئی گیند سے بولنگ اور بیٹنگ کرنا الگ صلاحیت ہے اور اس کے حامل کھلاڑی بھی الگ ہیں اسی طرح درمیانی اوورز میں جب گیند تھوڑی پرانی ہوتی ہے تو یکایک گیم پلان بدل جاتا ہے اور اِس صورت حال کی بیٹنگ اور بولنگ کے ماہر الگ ہوتے ہیں اور اسی طرح مکمل پرانی گیند کے ایکسپرٹ بہت الگ ہوتے ہیں اور نایاب بھی۔
موقع
کرکٹ میں یہ بھی ہوتا کہ دنیا کا سب سے بڑا بلے باز آئے اور پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہو کر چلا جائے اور اب یہ کھلاڑی پورے میچ میں اپنا یہ کردار دوبارہ نہیں دہرا سکتا اس کے برعکس ہاکی یا فٹبال میں ایک چانس مِس کرنے والے کو میچ سے باہر نہیں بھیجا جاتا سو اُسکے پاس ابھی بہت وقت اور مواقع ہوتے ہیں اپنا آپ منوانے کے لئے ۔ یعنی کرکٹ کے بلے بازوں ، جنھوں نے دنیا میں اپنا نام منوایاانھوں نے اِسی ایک ہی باری میں اپنا لوہا منوانا ہوتا تھا ناکہ مقرررہ وقت کے دوران کسی بھی لمحے۔ہاکی اور فٹبال جیسی کھیلوں میں کھلاڑی کے پاس پورا وقت ہوتا تھا اپنا آپ منوانے کے لئے ۔
کپتان
سب کھیلوں میں جب کھیل شروع ہو جاتا ہے تو کپتان کا عمل دخل دس سے بیس فیصدتک رہ جاتا ہے مگر کرکٹ یہاں بھی سب کی سرتاج نظر آتی ہے ۔ یہاں کپتان کا ہر ہر گیند پر فیصلہ میچ پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ کرکٹ میں زیادہ تر ہار جیت کا دارومدار کپتان کے درست یا غلط فیصلوں پر ہے ۔ پھر کپتان کا دلیر ہونا، محتاط ہونا اور بزدل ہونا پوری ٹیم پراور میچ پر اثر انداز ہوتا ہے ۔آخر میں لعن طعن ہو یا ٹرافی دونوں کپتان کے حصے میں آتی ہیں۔
یہ وہ چند وجوہات اور عوامل ہیں جسکی بنیاد پر کرکٹ کو کھیلوں کا بادشاہ کہا جا سکتا ہے ۔یہ کوئی رسیرچ یا ادارہ نہیں کہتا یہ صرف میرے کچھ دوستوں کا دیا ہو ا اعزاز ہے جو اچانک سے بیٹھے بیٹھے ایک گفتگو کے دوران کرکٹ کے حصے میں آیا ۔آپ اِس سے اختلاف کا حق بھی رکھتے ہیں اور کپتان والے پیراگراف کو ملکی حالات سے جوڑنے کا بھی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Kheloon Ka Badshah is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 March 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.