میں بھی پاکستان ہوں کشمیر بھی پاکستان ہے

اس طویل جنگ آزادی میں قابض ظالم بھارتی فوج کی جانب سے بیسیوں کالے قانون نافذکیے گئے جن کامقصدکشمیریوں کے حق خودارادیت کودبانااورانہیں آزادی سے محروم رکھناتھاحالیہ دنوں میں برسراقتدارمودی حکومت کی جانب سے 370اور35Aکاخاتمہ اسی کاتسلسل ہے

Muhammad Sohaib Farooq محمد صہیب فاروق ہفتہ 10 اگست 2019

main bhi Pakistan hoon Kashmir bhi Pakistan hai
میں پاکستانی ہو ں میراکشمیرسے رشتہ کیاہے ؟توسنومیں نے آنکھ کھولی تواپنے ضعیف عمررسیدہ دادادادی کوسسکتی آہوں کے ساتھ کشمیرکے مظلوم ومقہورمسلمانوں کے لئے آزادی کی دعاکرتے دیکھا،اپنے والدوچچاکوہر5فروری کویوم کشمیرمیں سراپااحتجاج دیکھا،میں نے مکتب کی راہ لی تومیں نے اپنے استادسے کشمیرکے مسلمانوں پرہونے والے ظلم وستم کی داستانیں سنیں ،میں نے ہرنمازکے بعدمسجدکے مُلّاکی زباں سے کشمیرکی آزادی کے لئے دعائیں سنیں اورآج تک ہردعامیں آمین کہتاچلاآرہاہوں میں ہرروزاخبارات وسوشل میڈیاپرکشمیری مسلمانوں کے شہادتوں اورماؤں بہنوں کی عصمت دری کے اعدادوشمارپڑھ کرخون کے آنسوروتارہتاہوں، میں نے اپنے وطن کے رکھوالوں کے سینوں میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لئے مرمٹنے کاجذبہ دیکھا،مجھے بتلایاگیاکہ میرے قائداعظم نے کشمیرکوپاکستان کی شہہ رگ قراردیا،مجھے میرے آباؤاجدادنے بتلایاکہ میں بھی پاکستان ہوں اورکشمیربھی پاکستان ہے کشمیرپاکستان کی شہہ رگ تھی اورہے میری فکرنے شعورپکڑاتومیں نے اپنے قومی شاعرعلامہ اقبال کوپڑھاتواقبال کے رگ وپے میں کشمیرکی محبت دیکھ کرمیں مچل گیاکہ وہ توکشمیرکادیوانہ ومستانہ تھااس کاتوخمیرہی کشمیرسے تھااس کاشاہین کشمیرکی جنت نظیروادیوں اورفلک بوس پہاڑوں کااسیرتھااس لئے اقبال نے کہاکہ ۔

(جاری ہے)

۔
کشمیرکاچمن جومجھے دلپذیر ہے 
اس باغ جاں فزاکایہ بلبل اسیرہے 
ورثے میں ہم کوآئی ہے آدم کی جائیداد
جوہے وطن ہماراوہ جنت نظیرہے 
موتی عدن سے ،لعل ہوایمن سے دور
یانافہ غزال ہواختن سے دور
ہندوستان میں آئے ہیں کشمیرچھوڑکر
بلبل نے آشیانہ بنایاچمن سے دور
میں اکثرسوچتاہوں کہ کشمیرسے میری اورمیرے اہل وطن کی وابستگی کیوں جنونی ہے؟ لفظ کشمیرسنتے ہی وہ کیوں تڑپ اٹھتاہے؟ اس کی آنکھوں کیوں بھیگ جاتی ہیں ؟تواقبال نے مجھے اس کاجواب کچھ یوں دیا
آج وہ کشمیرہے محکوم ومجبور وفقیر
کل جسے اہل نظرکہتے تھے ایران صغیر
سینہ افلاک سے اٹھتی ہے آہ سوزناک 
مردحق ہوتاہے جب مرعوب سلطان وامیر 
کہہ رہاہے داستان بیدردی ایام کی 
کوہ کے دامن میں وہ غم خانہ دہقاں پیر
آہ یہ قوم نجیب وچرب دست وتردماغ 
ہے کہاں روزمکافات ؟اے خدائے دیرگیر 
آج 70سال سے زیادہ عرصہ ہونے کو ہے لیکن لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی شہادتوں کے بعدبھی کشمیرکی تحریک آزادی میں ذرہ برابرسقم نہیں آیالاکھوں انڈین فوج نہتے کشمیریوں کوزیرکرنے میں ناکام رہی کشمیرکے غیرت مندمسلمان کسی صورت غلامی کے طوق کوگلے میں ڈالنے کے لئے تیارنہیں اورانڈیاکوببانگ دھل یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ۔

ہری ہے شاخ تمنا ابھی جلی تونہیں 
دبی ہے آگ جگرکی مگربجھی تونہیں 
جفاکی تیغ سے گردن وفاشعاروں کی 
کٹی ہے برسرمیدان مگرجھکی تونہیں 
اس طویل جنگ آزادی میں قابض ظالم بھارتی فوج کی جانب سے بیسیوں کالے قانون نافذکیے گئے جن کامقصدکشمیریوں کے حق خودارادیت کودبانااورانہیں آزادی سے محروم رکھناتھاحالیہ دنوں میں برسراقتدارمودی حکومت کی جانب سے 370اور35Aکاخاتمہ اسی کاتسلسل ہے اورکشمیرکی تاریخ کاسب سے بڑاظلم ہے جس کے خلاف کشمیری مسلمان اوران کے شانہ بشانہ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اورکسی صورت مقبوضہ کشمیرکوبھارت کاحصہ بننے نہیں دیاجائے گاپاکستانی قوم نے کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیاہے اوروہ ہماری ہردعامیں شامل ہیں لیکن اب وقت آگیاہے کہ پوری پاکستانی قوم اورعالم اسلام انڈیاکے ظلم وستم کوہمیشہ کے لئے ختم کرکے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرے اسلامی تعاون تنظیم (oic)اورپورے عالم اسلام کوکشمیرکے معاملہ پرفی الفورانڈیاکوسبق سکھاناچاہیے سفارتی وتجارتی سطح پرجس طرح پاکستان نے انڈیاسے مکمل بائیکاٹ کیاہے پوریب امت مسلمہ کوایساہی کرناچاہیے تاکہ بین الاقوامی دنیامیں انڈیاتنہارہ جائے اورکشمیرسے اپنی غاصب افواج کوواپس بلائے اورکشمیری عوام کوانکی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے یقیناہرپاکستانی کادل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتاہے ہماری دعائیں اورتدبیریں اورکشمیری مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ کشمیرایک دن ضرورپاکستان بنے گااس لئے کہ میں بھی پاکستان ہوں اورکشمیربھی پاکستان ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

main bhi Pakistan hoon Kashmir bhi Pakistan hai is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 August 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.