
پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کا سال مکمل
خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل6 کے تحت سنگین غداری کیس کی سماعت کو24دسمبر کو ایک سال مکمل ہوگیاسابق جنرل پرویز مشرف اور مقدمہ کے مرکزی ملزم کیس میں دو بار عدالت کے روبرو پیش ہوئے
ہفتہ 3 جنوری 2015

خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل6 کے تحت سنگین غداری کیس کی سماعت کو24دسمبر کو ایک سال مکمل ہوگیاسابق جنرل پرویز مشرف اور مقدمہ کے مرکزی ملزم کیس میں دو بار عدالت کے روبرو پیش ہوئے ا ن پر 31مارچ کو جسٹس طاہر صفدر نے فرد جرم عائد کی کہ انہوں نے 3 نومبر 2007ء کو ملک کا آئین معطل کرتے ہوئے بطور آرمی چیف غیر آئینی اور غیر قانونی ایمرجنسی لگائی،پی سی او ججز کی تعیناتیاں کی اور حلف لیا،چیف جسٹس سمیت 60 سے زائد ججز کو معطل کرکے ان کے گھروں میں نظر بند کیا، آئین میں ترامیم کرتے ہوئے آرٹیکل 270-AAA کا اضافہ کیا، بنیادی انسانی حقوق معطل کیئے جبکہ ملزم پرویز مشرف نے عائد کردہ تمام الزمات کے صحت جرم سے انکار کیا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہر صفدر اور جسٹس یاور علی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 8جنوری 2015ء کو کیس کی مزید سماعت کرنا ہے تودوسری جانب خصوصی عدالت کے 21نومبر کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کیس میں شریک ملزمان سابق وزیراعظم شوکت عزیز،سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کی تین اپیلوں کا فیصلہ ہونے تک خصوصی عدالت کو مزید سماعت کرنے سے روک دیا ہے اور ان اپیلوں کی مزید سماعت 3فروری تک ملتوی کی ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Pervez Musharraf Ghaddadi case Ki Samat Ka Saal Mukamal is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 January 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.