“QURANIC PARK”

یہ دنیا کا پہلا پارک جو قرآن پاک کے نام سے موسوم کیا گیا، یہ دبئی کے علاقے الخوانیج میں واقع ہے، اور یی 60 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

رابعہ فاطمہ منگل 17 مارچ 2020

Quranic Park
دنیا میں کئیں ایسے مقامات اور بے شمار پارکس موجود ہیں جو تفریح فراہم کرنے کا باعث ہیں لیکن میں جس پارک کے حوالے سے ذکر کرنے جارہی ہوں وہ نا صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ معلومات بھی فراہم کرتا ہے اور یہ معلومات کوئی عام معلومات نہیں بلکہ قرآن پاک میں مذکور معجزات کی معلومات ہے ۔۔ ان نباتات کی معلومات ہے جن کا ذکر قرآن و سنت میں موجود ہے۔

۔میں بات کر رہی ہوں دبئی میں موجود Quranic park کی۔۔
یہ دنیا کا پہلا پارک جو قرآن پاک کے نام سے موسوم کیا گیا، یہ دبئی کے علاقے الخوانیج میں واقع ہے، اور یی 60 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا افتتاح، ۲۹ مارچ ،۲۰۱۹ میں ہوا۔۔ اس کے قیام کا بنیادی مقصد اسلام اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

۔یہاں ہر مذہب سے اور مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ آسکتے ہیں ۔

ہر قسم اور ہر قوم چاہے وہ اسلام سے تعلق رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں  کے لیے یہ پارک اپنی بانہیں پھیلائے کھڑا ہے۔۔۔
قرآنک پارک میں اندر ہے کیا؟؟؟
اس میں بارہ باغات ، ایک کیو آف مریکلز اور ایک گلاس ہاؤس ہے اور بہت کچھ ۔۔۔ سب سے پہلے گلاس ہاؤس کے بارے میں جانتے ہیں جو قرآن پاک اور حدیث شریف میں مذکور پودوں کی تمام دستیاب اقسام سے پُر ہے۔


گلاس ہاؤس:

قرآنک پارک کے پچھلے حصے میں واقع یہ گلاس ہاؤس.. جس میں ۲۹ پودے اور درخت موجود ہیں اور جن کا ذکر قرآن پاک اور حدیث پاک میں مذکور ہے۔۔ اس کے داخلی راستے پر دائیں جانب ایک سائن پوسٹ آویزاں کیا گیا ہے جس میں تمام پودوں اور درختوں کی فہرست دیکھنے کو ملتی ہے۔ آپ ان پودوں اور درختوں میں مکئی ، زیتوں کا درخت، تلسی ، جو ، کھجور، انار ، کیلے،انجیر اور بھی بہت سی اقسام آپکو دیکھنے ملیں گئ۔

۔ ہر پودے اور درخت کے ساتھ تختیاں آویزاں ہیں جن میں ہر ایک کے حوالے سے طبی اور اسلامی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔۔
کیو آف مریکلز:

جب قرآنک پارک میں داخل ہوتے ہیں تو سب سے پہلے cave of miracles  پر نظر پڑتی ہے، جو انسانی تخلیق کا شاہکار ہے۔۔ اس کے اندر قرآن پاک میں مذکور ۷ معجزات کو ڈسپلے کیا جاتا ہے ، ان معجزات میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور ہد ہد کا واقعہ، حضرت عیسی علیہ السلام کا مٹی کے پرندوں کو زندہ فرمانے والا معجزہ، اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا شق القمر کا معجزہ شامل ہے۔

ہر کلپ کے آخر میں ایک گائیڈ کے ذریعے صحیح سمت کی طرف رہنمائی بھی کر دی جاتی ہے۔۔ یہ زائرین کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جو اسلام کے حوالے سے معلومات جمع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔
جھیل:

اس پارک میں ایک جھیل بھی ہے جس میں فوارے بھی موجود ہیں وہاں جانا مت بھولیے گا کیونکہ اس کے بیچ و بیچ راستہ بنایا گیا ہے ۔

یہ جھیل حضرت موسی علیہ السلام کے معجزے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔۔
اسمارٹ پوائنٹس:

آخر میں smart trees کا ذکر کرتی چلوں ، جو خوبصورت خطاطی سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے بھی مزین ہے، جس کو سولر پینل کی مدد سے چارج کیا جاتا ہے اور اس کی بدولت وہاں انے والے لوگوں کو وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولیات باآسانی مل جاتی ہیں۔۔
ان تمام کے علاوہ دیگر سہولیات میں بچوں کی کھیل کے مقامات ، عمرہ کارنر، کیفے وغیرہ شامل ہیں۔۔ میری نظر میں اسلام کی تشہیر اور سیکھنے سمجھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Quranic Park is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 March 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.