
سوائن فلو سے احتیاط!
جنوبی پنجاب سمیت مختلف شہروں میں سیزنل انفلوئنزا ( سوائن فلو)سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جبکہ سیزنل انفلوئنزا کے مرض کے باعث اب تک 14 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،
ہفتہ 13 جنوری 2018

(جاری ہے)
بوڑھے افراد ، بچے ، حاملہ خواتین ، ذہنی دباؤ ، جگر، گردہ، دل ، دمہ، پھیپھڑوں اور شوگر کے عارضے میں مبتلا افراد اس وائرس کا آسان شکار ہوتے ہیں، جنہیں سرد موسم میں اس وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے۔
سیزنل انفلوائنزا جسے پہلے سوائن فلو کہا جاتا تھا،اب سیزنل انفلوئنزا ( اے ایچ ون این ون ) کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے اور ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے، متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے آلودہ زرات پھیلتے ہیں اور دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مریضوں کے سانس سے ہوا، اور ہاتھوں سے مختلف جگہوں پر پھیلتا ہے۔جب کوئی صحت مند انسان متاثرہ جگہ پر ہاتھ لگاتا ہے تو یہ جراثیم اس کے جسم میں داخل ہوکر اسے بھی دو یا تین دن میں متاثر کردیتا ہے جس سے مریض کو نزلہ اور زکام ہوجاتا ہے۔ سیزنل انفلوائنزا کی واضع علامات سانس لینے میں دشواری، کھانسی، بخار ، سرمیں درد ، پٹھوں اور جوڑوں میں درد ہونا، گلے کا خراب ہونا، ناک کا بہنا وغیرہ ہیں۔ مرض کے شدت اختیار کرنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو الٹیاں ، دست اور سینے میں درد رہنے لگتا ہے۔ سیزنل انفلوئنزا سے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ کھانستے وقت پا چھینک آنے پر اپنے منہ اور ناک پر صاف کپڑا یا پھر ٹشو پیپر رکھیں تاکہ اس مرض کے جراثیم مذید پھیلنے سے روکا جاسکے، اور پھر استعمال شدہ کپڑا یا ٹشو پیپر فوری طور پر ضائع کردینا چاہیے۔ اس کے علاوہ عام لوگوں سے میل جول میں احتیاط برتنا چاہئے، ہاتھوں کے گندا ہونے پر ان سے آنکھوں ، منہ یا ناک کو چھونے سے گریز کرتے ہوئے ، ہاتھوں کومعیاری اینٹی سیپٹک صابن سے اچھی طرح بار بار دھونا چاہئے۔ ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہیے جن میں زیادہ پروٹین زیادہ ہوں، مثلاً انڈہ ، چھوٹا گوشت ، بڑا گوشت اور دالیں وغیرہ۔ معمولی نزلہ و زکام ہونے پر سیزنل انفلوئنزا سے بچنے کے لئے فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہیے، یہاں واضع رہے کہ ہر نزلہ و زکام سیزنل انفلوئنزا نہیں ہوتا ۔ لیکن احتیاط کا تقاضا ہے کہ شدید نزلہ و زکام کی صورت میں کاروبار ، سکول اور ہجوم والی جگہوں جیسے مارکیٹ وغیرہ نہ جایا جائے، ہوسکے تو گھر پر ہی رہ کر آرام کیا جائے۔ مرض میں افاقہ نہ ہونے اور سیزنل انفلوئنزا کی دیگر علامات مثلاًسانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی، سردرد ، پٹھوں ،جوڑوں میں درد، اور گلے خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر سینئر معالج یا قریبی ہسپتال سے رجوع کرنا چاہیے۔ مناسب احتیاط اور بروقت علاج سے ہی اس مرض سے بچاوٴ ممکن ہے بے احتیاطی کی صورت میں آگے چل کر یہ وائرس موت کا سبب بن سکتا ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Swine Flue Se Ahtiat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 January 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.