
ویلنٹائن ڈے
محبت کسی کی میراث نہیں یہ کب، کہاں، کس سے، کیسے اور کیوں ہو جاتی ہے کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی جدید سائنس کے دور میں کوئی ایسا آلہ ایجاد ہوا ہے جو محبت کی نشان دہی کرے
بدھ 12 فروری 2014

محبت کسی کی میراث نہیں یہ کب، کہاں، کس سے، کیسے اور کیوں ہو جاتی ہے کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی جدید سائنس کے دور میں کوئی ایسا آلہ ایجاد ہوا ہے جو محبت کی نشان دہی کرے۔
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے یہ شعلہ خود بھڑک اٹھتا ہے بھڑکایا نہیں جاتاکسی نومولود کو پہلی بار مسکراتا دیکھ کر آنکھوں میں ہلکورے لینے لگتی ہے تو کسی بے زبان زخمی پرندے کو پھڑپھڑاتا دیکھ کے بھی جاگ اٹھتی ہے۔ کبھی کسی کی ہلکی سی مترنم ہنسی عمر بھر کے لئے دل میں جاگزیں ہو جاتی ہے تو کبھی کسی کی آنکھ سے ڈھلکا ہوا ایک آنسو سیدھا من میں جا کرگرتا ہے۔ کوئی ایک نگاہ میں جیون بھر کے لئے گھائل ہو جاتا ہے تو کوئی ساری حیاتی کسی کو دیکھ دیکھ کر جیتا ہے یہ تو دلوں کے معاملے ہیں ان کا حساب کتاب کیمسٹری جیومیٹری کے کسی فارمولا میں نہیں۔
(جاری ہے)
یہ دل والوں کی اپنی ادا کی باتیں ہیں ورنہ مجنوں کا تپتے صحراؤں میں لیلیٰ لیلیٰ پکارنا اور صدائیں بلند کرنا، سسی کا بے آب و گیاہ صحراؤں میں دم توڑ جانا، سوہنی کا کچے گھڑے پر دریا پار کر جانا، فرہاد کا پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لینا، رانجھے کا ہیر کے لئے تخت ہزارہ چھوڑ دینا اور شاہ جہاں کا اپنی محبوب ملکہ کی یاد میں تاج محل جیسی خوبصورت عمارت تعمیر کر دینا جو دنیا کے عجائبات میں شمار ہو۔
کوئی آسان کام نہیں ایک شاعر نے محبت کے فلسفہ پر ہی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے۔محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے
تو پانی کم نہیں ہوتا تو یہ سودا تو ایسا ہے کہ اگر سر میں سما جائے تو سودائی کر کے ہی دم لیتا ہے۔ نفع نقصان وصولی عدم وصولی، کمی زیادتی اور اونچ نیچ کسی احساس کا ادراک تک نہیں رہتا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Valentine's Day is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 February 2014 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.