کنٹرول جمہوریت آمریت سے بھی بتر ہے،نواز شریف کو سازش کے تحت انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ‘حنا پرویز بٹ

پاکستان کو دنیا بھر میں نئی پہچان دینے والے شخص کو پہلے نا اہل کیا جاتا ہے اور پھر جیل کی سزا سنائی جا رہی ہے‘سابق رکن پنجاب اسمبلی

پیر 9 جولائی 2018 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے تحت انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاکستان کو دنیا بھر میں نئی پہچان دینے والے شخص پہلے نا اہل کیا جاتا ہے اور پھر جیل کی سزا سنائی جا رہی ہے ،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی جمہوریت حکومت آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکتی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کنٹرول جمہوریت آمریت سے بھی بتر ہے،میاں نواز شریف پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے جہنوں نے دوتہائی اکثریت سے زیادہ سیٹوں سے حکومت بنائی ،کچھ نادیدہ قوتوں کو اسی چیز کا سب سے زیادہ دکھ ہے کہ نواز شریف کو عوام پسند کیوں کرتے ہیں،لاہور میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 13جولائی کو لیگی کارکن اپنے قائدین کو شایان شان طریقے سے استقبال کرینگے،میاں نواز شریف ڈکٹیٹر مشرف کی طرح نہیں جو سیاسی پناہ لیں گے،عوام کے لیڈر عوام کے درمیان ہی جینا اور مرنا پسند کرتے ہیں،سیاسی نوعیت کے کیسز کی عمر کم ہوتی ہے،پوری قوم کو اس مرتبہ عہد کرنا ہو گا کہ منتخب نمائندوں کی دوبار ہ تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی،گزشتہ ستر سالوں سے پاکستان میں سازش کے تحت ایک گھنوئونا کھیل کھیلا جا رہا ہے کسی بھی وزیر اعظم کو اپنی آئینی و قانونی مدت پوری نہیں کرنے دی جا رہی اس سے واضع ہوتا ہے کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان کو ہر وقت کمزور کرنے میں مصروف رہی ہیں،ان کے سب سے بڑے دوست کچھ محب وطن کا سرٹیفیکیٹ دینے والے عناصر ہیں،مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز اور ان کی بیٹی مریم بی بی کا شایان شان طریق سے استقبال کرینگے پوری دنیا کو پیغام دینگے کہ پاکستان میں کس طرح عوام کے محبوب لیڈر کی تذلیل کی جاتی ہے یہاں عوامی رائے کی بجائے چند لوگوں کی رائے کو عوام پر ہی مثلت کرنے کی کوشش کی جا تی ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ ناقابل قبول ہے 25جولائی کو عوام کی عدالت اس فیصلے کو مستردکر دیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں