لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالے ایک امیدوار کے والد پھلوں کی ریڑھی لگاتے تھے،دوسرے کے والد قصائی ہیں
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دانش سکول کی صورت میں غریب افراد کیلئے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کیں ، لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طالب علم وسیم یاسین مستقبل میں سول سروسزجوائن کروں گا، سائیکالوجسٹ بننا چاہتی ہوں،ڈاکٹر بن کر غریبوں کا مفت علاج کروں گا، حکومت سرکاری تعلیمی اداروں خصوصایونیورسٹیز اور کالجز کی تعداد میں مزید اضافہ کرے۔پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی بات چیت
ہفتہ 21 جولائی 2018 17:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج میری کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دانش سکول کی صورت میں غریب افراد کیلئے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی تھیں جس کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے اور مخالفین اب دانش سکولوں کیخلاف کوئی بات نہیں کر سکیں گے۔
میٹرک امتحانات میں مشترکہ طورپر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے طالب علم توصیف افضل جنہوں نے 1091 نمبر حاصل کئے ہیں اوروہ علی پبلک سکول بوائز ہائی سکول شاہ جہاں روڈ رحمان پورہ لاہور کے طالب علم ہیں ان کے والد گوشت کی دکان چلاتے ہیں جبکہ توصیف افضل نے بھی مستقبل میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔میٹرک کے سالانہ امتحانات میں لاہورتعلیمی بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد ہاشم فیصل نے 1090 نمبر حاصل کئے ہیں اور وہ دی ایجوکیٹر ہائی سکول فار بوائز سبزہ زار کیمپس کے طالب علم ہیں ان کے والدڈاکٹر فیصل رفیق پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور محمدہاشم فیصل نے بھی مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ محمد ہاشم فیصل نے اے پی پی کو بتایا کہ انہیں سیاست سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایسی قیادت آنی چاہئے جو تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ خرچ کر ے ۔ میٹرک امتحانات میں مجموعی طورپر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ وجیہہ اسلم جنہوں نے 1090 نمبر حاصل کئے ہیں ان کے والد محمد اسلم ریٹائرڈ کسٹم آفیسرز ہیں۔ وجیہہ اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مستقبل میں نیورو سرجن بننا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ طلباء کی سہولیات کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرے تاکہ طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانیاں پیداہو سکیں۔ میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حفصہ سلیم جو علامہ اقبال پبلک ہائی سکول فار گرلز کی طالبہ ہیں، انہوں نے 1089 نمبر حاصل کئے وہ قصور کی رہائشی ہیں اور ان کے والد محمد سلیم جو ایک دکان چلاتے ہیں انہوں نے مستقبل میں سافٹ ویئر انجینئر بننے کی خواہش کااظہار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بجٹ میں تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرے تاکہ ہمارے ملک کا تعلیمی معیار بہترہو سکے ،میٹرک امتحانات میں سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ محمد حارث جو گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال طالب علم ہیں انہوں نے 1088 نمبر حاصل کئے ہیں ،حافظ محمدحارث کے والد ملک محمد وارث جو پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتے ہیں حافظ محمد وارث نے مستقبل میں سیاست میں آنے کی خواہش کااظہا ر کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کو تبدیل ہونا چاہئے اور الیکشن کے بعد ایسی قیادت کو آنا چاہئے جو صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے۔ میٹرک امتحانات میں سائنس گروپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ اریج نے 1088 نمبر حاصل کئے ہیں ان کے والد محمود احمد جو مقامی کالج میں پروفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں ا۔نہوں نے مستقبل میں ڈاکٹر یا پھر سول سروسز میں آنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اریج نے کہا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ جس طرح کی سیاست ہمارے ملک میں ہوتی ہے ایسی سیاست سے میں بازہی رہوں گی، میٹرک امتحانات میں آرٹس گروپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ زاہرہ شعیب نے 1088 نمبر حاصل کئے ہیں وہ ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون کی طالبہ ہیں ان کے والد محمد شعیب احمد گریژن کالج میں بطور پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے مستقبل میں ڈاکٹر بن کر غریبوں کی مفت خدمات کااظہار کیا ہے۔ میٹرک امتحانات میں آرٹس گروپ برائے بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد عظیم اخلاص جنہوں نے 1034 نمبر حاصل کئے ہیں ان کے والد محمداخلاص جامعتہ الحبیب میں بطور قرآن ٹیچر کی جاب کرتے ہیں محمد عظیم اخلاص نے مستقبل میں ایم اے عربی یا اسلامیات کر کے تدریس کے شعبہ میں کام کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے ۔آرٹس گروپ فار بوائز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم معین الدین جنہوں نے 1026 نمبر حاصل کئے ہیں اور جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے طالب علم ہیں ،نے بطور پرائیویٹ امیدوار امتحان میں حصہ لیا ان کے والد محمد اسلم جاوید کھیتی باڑی کا کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس کا امتحان دیکر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس امتحان کیلئے فیس دینے کے پیسے بھی نہیں تھے، میٹرک امتحانات فار بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ابو بکر آصف جنہوں نے 1016 نمبر حاصل کئے ہیںوہ رانا گرائمر سکول بوائز ہائی سکول کیمپس 50 این سوک سینٹرمون مارکیٹ گلشن راوی کے طالب علم ہیں انہوں نے بھی گفتگو کے دوران مستقبل میں انجینئر بننے کی خواہش کااظہار کیا ہے، آرٹس گروپ فائر گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ اریشہ جنہوں نے 1059 نمبر حاصل کئے ہیں اور وہ فاروقی گرلز سکول ہائی کریم پارک راوی روڈ لاہور کی طالبہ ہیں ان کے والد حبیب احمد پرائیویٹ جاب کرتے ہیں انہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ابھی تک انہوں نے سوچا نہیں کہ وہ مستقبل میں کیا بنیں گی، میٹرک امتحانات فارگرلز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ مریم جنہوں نے 1054 نمبر حاصل کئے ہیں اور وہ دی پنجاب گرلز ہائی سکول سیکٹر سی ۔ون بلاک ٹو ٹائون شپ لاہور کی طالبہ ہیں ان کے والد محمد عامر جو پرائیویٹ جاب کرتے ہیں انہوںنے مستقبل میں سائیکالوجسٹ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کو کم کرنے کے اقدامات کرے تاکہ غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلواسکیں ۔میٹرک امتحانات میں آرٹس گروپ فار گرلز میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ثوبیہ جنہوں نے 1045 نمبر حاصل کئے ان کے والد عبدالغفور بٹ جیولری کا بزنس کرتے ہیں۔ انہو ں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ آج میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں اور میری اس کامیابی میں میری والدہ ،میرے اساتذہ کی محنت کا بہت کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔ پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں خصوصایونیورسٹیز اور کالجز کی تعداد میں مزید اضافہ کرے تاکہ مہنگائی کے اس دورمیں غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اچھی اورسستی تعلیم دلواسکیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق