قلعہ سیف اللہ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر شمس الدین جلالزئی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی شمس الدین جلالزئی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر حاجی شمس الدین جلالزئی آئی ایس ایف تحصیل مسلم باغ کے صدر شاہ نواز خان آئی ایس ایف تحصیل لوئی بند کے صدر نورجان باز، قبائلی رہنما مناف میرزئی اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نااہل صوبائی صدر الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کو فروخت کرکے پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا اورپارٹی کے تمام نظریاتی ورکروں کو یکسر نظرانداز کیا جس کی وجہ سے سنکڑوں ساتھیوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہ کر جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اس موقع پر حاجی شمس الدین جلالزئی نے کہا کہ جو بھی امیدوار کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل کے حل کا وعدہ کرے تو ہم انکے حمایت کرسکتے ہیں اور ساتھیوں کے مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور عوام کے مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور علاقے کے مسائل کیحل کے حوالے سے جدو جہد کو جاری رکھے گے تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ الیکشن میں ایماندار قیادت کو کامیاب کرائے تا کہ وہ الیکشن کے بعد علاقے کے مسائل حل کریں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں