عربوں کا زوال اور نئی جنگیں

اتوار 11 اکتوبر 2020

Aftab Shah

آفتاب شاہ

تیل پر انحصار کرنے والے عرب شاید یہ سمجھتے تھے کہ ان کے پاس کبھی نہ ختم ہونے والی دولت آچکی ہے۔ان کو ان کا یہ گھمنڈ لے ڈوبا ہے۔لیکن جب رب کی لاٹھی چلتی ہےتو پھرآواز نہیں آتی ۔۔۔کیوں کے وہ بےآواز ہوتی ہے۔
اللہ تعالی نےعرب کو تیل کی دولت سے مالا مال کیا۔لیکن عربوں سے یہ دولت سنبھالی نہ گی۔انھوں نے اپنی عیاشیوں کا بجٹ کم نہ کیا۔

اپنی دولت کو عیاشیوں کے لئے استعمال کیا۔مسلمان ممالک میں مولوی نما اپنے ایجنٹ پیدا کیے۔جنھوں نے مسلح گروہوں کا روپ دھارا اور فرقہ پرستی کی پرورش کی۔میں ساروں کی بات نہیں کر رہا ۔کچھ اچھے انسانوں کی بدولت ہی کچھ بھر م ابھی باقی ہے!!! ورنہ عربوں نے توکوئی کسر نہیں چھوڑی !بےجاہ غریب مسلمان ممالک کا مزاق اڑایا گیا ۔

(جاری ہے)

انکی کمزور معشیت کا فائدہ اٹھایا اور ان مما لک میں اپنی من مانیاں چلائی ۔

مغرب کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ مغرب اور امریکہ کے آلہ کار بنے رہے اور اب بھی ان کے لئے ہی کام کر رہے ہیں ۔مسلمان ممالک کے بجائے امریکہ اور مغرب پر زیادہ بھروسہ کیا۔۔۔اوراب بات یہاں آن پہنچی ہے کہ اپنی معشیت کوبچانے کے لئے جائز وناجائز کاروبا رکی اجازت دی جا رہی ہے۔یہاں تک کہ غیر ملکی باشندوں کووہا ں کی شہریت بھی دی جا رہی ہے۔ کرونا کے جھٹکے نے عرب معاشیات کا ایسا بیڑا غرق کیا ہے۔

تیل کی قیمتیں انتہائی کم سطح پر ہیں ۔اور اس کا ان کو نقصان ہی نقصان ہے۔ کرونا جس کا مقصد دنیا کی معشیتوں کو گرانا اور اسرائیل کے قدموں پر بیت کروانا تھا۔عرب اس میں فرنٹ لائن پر ہیں ۔وقت یہ ثابت کر رہا ہے، کہ عربوں کی بربادی شرو ع ہے۔
ارمینیا اور اذربئجان کی جنگ جو شروع شروع میں ایک نارمل سی لڑائی تھی لیکن وہ اب ایک بڑی جنگ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

جس میں اب مغرب بھی کود پڑا ہے اور اس میں فرانس پیش پیش ہے۔ روس بھی اذربئجان کے ساتھ کھڑا ہے ۔اذربئجان نے ارمینیا کی خوب ٹھکائی کی ہے۔ اور ارمینیا سےاپنا کافی علاقہ اپنے قبضےمیں لے چکا ہے۔اذربئجان جلد از جلد اپنے علاقے لے کر اس جنگ کو منتقی انجام تک پہچانا چاہتا ہے ۔ لیکن آرمینیا اس کو طول دے کر شامی جنگجو اس جنگ میں شامل کر رہا ہے۔

اور جنگ کو ایک اور طرف لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ جنگ طول پکڑ رہی ہے۔خطے کے اور ممالک کو بھی اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
گریٹر اسرائیل کا منصبوبہ اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔اور ٹرمپ ایک بار پھر صدر بنتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ کیونکہ انھوں نے اسرائیل کے لئے کافی کوششں کی ہے۔اوراس میں ان کے داماد Jared Corey Kushnerd کا کافی بڑا ہاتھ ہے۔ اور اس کام میں امریکن صدر کی کافی مدد کی ہے۔ مجھے یہ تو کوئی سمجھائے کہ ایک طرف تو(بقول دنیا) کرونا نے ساری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ اوردوسری طرف یہ جنگیں ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :