نیت صاف منزل آسان

اتوار 5 اپریل 2020

Ahmad Jawad Chaudhry

احمد جواد چوہدری

عمران خان ایک قوم دو دھڑے
یہ بھکاری ہے، یہ بد کردار تھا، یہ عیاش تھا، یہ یو ٹرن لیتا ہے، یہ سنتا نہیں کسی کی، یہ ایک ہی چورن بیچ رہا 20 ماہ سے وہ چور کھوکھلا کر گئے ملک کو، نہیں چھوڑیں گے انکو، بیڑا غرق ہوگیا ملک کا۔ بہت ہوگیا یہ راگ اب کچھ کر کےدیکھاو وہ قوم یہ کہہ رہی ہے جو 73 سال سوئی ہوئی تھی ٹس سے مس نہیں ہوئی کس بھی ظلم و ستم پے۔

2 سال سے کم عرصے میں انکو یورپ جیسا نظام ترقی عدل چاہیے خان صاحب سے۔
اب آتے ہیں تصویر کے دوسرے رخ کی جانب جو لوگ مثبت سوچ رکھتے ہیں وہ خان صاحب کو ایک فائٹر صاف گو سچا درد دل رکھنے والا غریبوں کا ہامی لاوارثوں کا وارث، ایک سب سے بڑے عھدے پر براجمان شخص اس لیول تک احساس کے لاک ڈاون سے میرا ریڑھی لگانے والا بھوک سے نہ مر جائے کاش یہ آدمی کسی سولائز ملک کا وزیراعظم ہوتا وہ قدر کر کے دیکھاتے۔

(جاری ہے)


مدینہ منورہ کی ریاست کا خواب دیکھا اپنی سادگی سے قوم کا کروڑوں روپیہ بچایا صلہ کیا ملا مذاق اڑایا گیا اس کرونا وائرس جیسی آفت میں قوم کا کوئی فرد بھوکا نہ سوئے ٹائیگر فورس جیسی شاندار فورس کا خواب دیکھا اپنی ماں کے کینسر سے انتقال کے بعد قوم کے لیے 2 کینسر ہسپتال بنانے والا پاکستانی ہیرو مخالفت برائے مخالفت کے سخت نرغے میں ہے ۔


اسکا کوئی کاروبار نہیں دوسروں کا رہنے نہیں دیگا کیسی کیسی باتیں لکھی اور کہی جاتی ہیں وہ مرد مومن ڈٹا ہوا ہے ۔
ہماری قوم میں منفی عناصر وہ ہیں یا تنقید کرنے میں صف اول میں وہ افراد ہیں جو چھپ کے سارے گندے عمل سارے گناہ سرزد کرتے ہیں لیکن دوسرے افراد کی کسی غلطی کو معاف کرنے کے یا غلطی کو پکڑ کر ڈھنڈھورا پیٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔


ہم سب شریف تب تک ہیں جب تک چوری ملاوٹ منافع خوری دھوکہ دہی کا موقع نہیں ہمارے پاس، وہ ملا تو ہم 50 کا ماسک 500 کا بیچنا شروع کر دیتے ہیں، دوکان کا نام ماشااللہ/بسم اللہ  میڈیکل سٹور۔  خیر ۔۔۔
عمران خان کا ماضی کیا تھا مجھے نہیں معلوم اور نا ہی میرا کام ہی تلاش کرنا نہ میں دودھ کا دھلا ہوا ہوں اور نہ ہی میں جج کرنے اور فیصلہ سنانےوالا۔


جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ ایک انتہائی خوبصورت روح کا مالک پرلے درجے کا ایماندار ضرورت سے زیادہ سیدھا، سادہ لو، انتھک مہنتی اپنی ذات سے زیادہ اپنی قوم کا درد رکھنے والا قوم سے پیار کرنے والا 70 سال کا جوان ہے۔
قرض لیتا ہے، بھیک مانگتا ہے، ابھی غریبوں سے مانگ کے کرونا وائرس جیسی آفت سے لڑے گا یہ باتیں مخالفین پروپیگنڈہ میں استعمال کر رہے ہیں ۔

عمران خان کی کریڈیبیلٹی اتنی ہے الحمداللہ کے آدھا گھنٹہ لائیو شو ٹی وی پر کر کے فنڈ رائزنگ کے لیے تو یہ عوام/ سمندر پار پاکستانی اتنا دے دیتے ہیں جتنا ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو دوسرے ملکوں کے دوروں سے بھی نہیں ملتا تھا۔ وجہ صرف اور صرف ایک ہی ہے وہ چور نہیں ہے۔ ماضی میں اس قوم نے ایسے حکمران اور انکی اولایں بھی دیکھی ہیں جو سیلاب اور ذلزہ زادگان کی امداد بھی ڈکار گئے یہ منفی عناصر ایک لفظ تک نہیں بولے کیونکہ کھاتا بھی تھا کھانے بھی دیتا تھا سب کی دیہاڑی لگ رہی تھی اب 2 نمبری کے راستے بند ہوئے تو چیخ و پکار ساتویں آسمان پر ہے کچھ بھی ہو خان فیل ہو اور کرپٹ راج واپس آئے ہماری دیہاڑی لگنا شروع ہو۔

 
اللہ پاک ہماری قوم میں اتنی سمجھ پیدا کر دے وہ سمجھ سکے عمران خان کس نعمت کا نام ہے۔
عمران خان انشاءاللہ کامیاب ہوگا 5 نہیں بہت سے 5 سال راج کرےگا اور پاک وطن کو اسکے نام کی طرح بلند مقام پر پہنچائے گا۔  کیونکہ اسکی نیت صاف ہے اور تاریخ گواہ ہے نیت صاف منزل آسان ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :