
آئی ایس آئی ، جیو اور غداری کے تمغے
بدھ 23 اپریل 2014

عاکف غنی
(جاری ہے)
مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوئے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے کہ جمہوریت دشمن عناصر نے نہ صرف حکومت بلکہ جمہوریت کے خلاف صف آرائی شروع کر دی ہے۔
ان میں سے ایک تازہ مثال منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ہیں کہ جنہیں اب پاکستان میں انقلاب لانے کی سوجھ رہی ہے۔ پچھلے تیرہ چودہ سال جب ملک میں سوائے تباہی کے کچھ نہ تھے وہ کینیڈا کی ٹھنڈی فضاوٴں میں سوئے رہے اب ایک حکومت جو کچھ نہ کچھ ڈیلیور کر رہی ہے تو اس کے خلاف انقلاب کی نوید لئے پاکستان کی سرزمین پر زلزلہ لانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ابھی حامد میر پر حملہ کے معاملہ میں اس کے کارکنوں نے حامد اور جیو کو غدار ثابت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
جیو، جمہوریت دشمن عناصر کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتاہے کہ جیو نے ہمیشہ جمہوریت کی حمائت کی ہے اور اس طرح کے عناصر کو اس جمہوری راستے سے کرسیٴِ اقتدار تک پہنچنے کا کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا۔
حامد میر پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کے خاندان کی طرف سے کوئی انگلی کسی ادارے کی طرف اٹھی ہے تو بجائے اس کے کہ اسے غدار کہنا شروع کر دیا جائے یہ تحقیق ہونی چاہیے کہ آیا کہیں یہ سچ ہی نہ ہو۔ادارے سبھی محترم ہوتے ہیں مگر ان اداروں سے جو لوگ وابستہ ہیں وہ آخر ہیں تو انسان ہی سو ان سے غلطی کی توقع ہونا بعید از قیاس نہیں۔ادارہ کوئی بھی ہو ،چاہے وہ فوج اور یا سیکورٹی ایجینسیاں،عدلیہ ہو پارلیمانی ادارے،ذرائع ابلاغ کے ادارے ہوں یا کوئی اور ادارہ یہ سب محترم ہیں اور پاکستان کے تحفظ کے ضامن ہیں، ان سب کو آئین اور قانون کے اندر رہ کر کام کرنا ہے،جو کوئی بھی اس قانون سے انحراف کرے گا وہ غدار کہلائے گا۔
فوج کا کام ہے سرحدوں کی حفاظت جو اسے قانون کے دائرے میں رہ کر ہر حال میں کرنی ہے اور وہ کرتی ہے مگر اس ادارے سے وابستہ لوگ آخر ہیں تو انسان ہی، اور انسانوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اگر تو وہ نادانستہ ہوں تو قابلِ معافی ہو سکتی ہیں مگر ایسی غلطیاں جو آئن شکنی تک جا پہنچیں اور وطن کے باسیوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر لیں تو ایسی غلطیوں کی سزا ملنی چاہئے اور سزا دینے کا اختیار صرف عدالتوں کو ہے سو یہ کام عدالتوں پہ چھوڑ دینا چاہئے ۔اب حامد میر کی فیملی کو حامد میر پر حملے کے معاملے میں کسی پر شک ہے تو یہ معاملہ عدالت کے سامنے جانا چاہئے نہ یہ کہ سوشل میڈیا اور ایک دوسرے کو غداریوں کے تمغے بانٹے جانے میں اپنی توانیاں ضائع کر دی جائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عاکف غنی کے کالمز
-
مریضانِ سیاست
جمعرات 19 دسمبر 2019
-
پی ٹی آئی کو ووٹ کیوں دیں
پیر 23 جولائی 2018
-
کپتان کا امتحان شروع
اتوار 10 جون 2018
-
وقت کی ناقدری ایک معاشرتی بیماری
پیر 4 دسمبر 2017
-
اسلام ایک نعرہ
بدھ 29 نومبر 2017
-
جمشید دستی اور وڈیرہ ازم
اتوار 2 جولائی 2017
-
فرانس کا تعلیمی نظام
جمعہ 27 جنوری 2017
-
دھرنے ،مارچ اور انقلاب
منگل 25 اکتوبر 2016
عاکف غنی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.