
میجر جنرل ملک حسین اعوان شہید
ہفتہ 8 اگست 2020

امجد حسین امجد
(جاری ہے)
چھمب جوڑیاں کے مقام پر 1965 کی جنگ میں انڈین جہاز سے میزائیل فائر کئے گئے، جو کہ آپ کے ٹینک کے دونوں اطراف میں گرے، آپکے ساتھیوں نے سمجھا کہ آپ شہید ہو گئے، دھواں ختم ہونے پر آپ مسکراتے ہوئے ٹینک سے باہر نکلے۔راقم کو چھمب جوڑیاں سیکٹر میں سروس کرنے کا موقع ملاہے۔آپریشن گرینڈ سلام واقعی ایک بڑا کارنامہ تھا ۔ 1974ء میں آپ کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی ملی، اور 11 کیولری فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمان سونپی گئی، بعد ازاں 1976ء میں آپ کو ڈیفنس اتاشی جرمنی تعینات کیا گیا، یہاں پر آپ کو فل کرنل کا اعزازی رینک دیا گیا۔ 1980ء میں آپ کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی، اور آرمڈ کور سینٹر نوشہرہ میں بطور کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔ آرمڈ کور نوشہرہ آپ کی زیرنگرانی تعمیر ہوا۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ یادگار شہدا اور کوارٹر گارڈ بھی آپ کے زیر نگرانی رہے۔ 1981ء میں آپ کو ایک سال کے کورس پر نیشنل ڈیفنس کالج راولپنڈی بھیجا گیا، وہاں سے آپ نے کورس مکمل کرنے کے بعد بریگیڈ کمانڈر 9 بریگیڈ کھاریاں تعینات ہوئے۔ یہاں پر آپ کو بہت زمہ داریاں سونپی گئیں ۔اس زمانے میں آپ کے قریبی دوست اور ساتھی میجر جنرل میاں محمد افضال تھے۔1985ء میں آپ کے پیشہ وارانہ عسکری تجربے کے پیش نظر میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور جی او سی 23 ڈویژن جہلم تعینات ہوئے۔آپ نے بارڈر ایریا پر بے شمار پختہ بنکرز اور پوسٹیں بنوائیں، ساتھ ہی مقامی لوگوں کے لیے سکول، سڑکیں، ڈسپنسریاں تعمیر کروائیں، اور ان کوجان و مال کا تحفظ بھی دیا. آپ نے جہلم میں گالف کورس کی توسیع کروائی۔ علاوہ ازیں جہلم میں بھی سڑکیں اور ہسپتال بنوائے۔ آپ کے دور میں جنرل ضیاء الحق اور متعدد سینئر فوجی افسران نے جہلم ڈویژن کا دورہ کیا اور آپ کی زیر نگرانی کمان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جنرل ضیاء الحق کے ساتھ آپ کا خصوصی برادرانہ اور قریبی تعلق تھا، جس کی وجہ سے وہ آپ سے بیشتر عسکری معاملات میں مشورہ کیا کرتے تھے۔ آپکو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ کی زیر نگرانی این ایل سی کے مر سڈیز ٹرالے اور عسکری سامان آیا۔آپ نے جہلم میں ایک پرائیویٹ سکول بنوایا جس کا نام کانوینٹ ہائی سکول ہے ، ساتھ ہی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس بھی لگوائیں۔ ذرائع حرب خصوصاً ٹینکوں کے ساتھ آپ کو خصوصی رغبت تھی۔
14 ،اگست 1988ء کی شب صدر مملکت جنرل ضیاء الحق کا ٹیلیفون آیا، انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں امریکی ٹینک ابراہم کا ٹیسٹ ٹرائل ہے، ہمارے ساتھ چلیں۔آپ نے اپنے اے ڈی سی کو بتایا اور 16 تاریخ کی فلائٹ لے کر بہاولپور چلے گئے۔ ٹینکوں کے ٹرائل ،17 اگست کو اختتام کو پہنچے تو ائیرپورٹ پر الوداع کرتے ہوئے جب جنرل ضیاء الحق کو سلیوٹ کیا تو جنرل ضیاء الحق نے کہا "اعوان صاحب آپ ہمارے ساتھ آ جائیں" ۔تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اور اس کے بعد وہ فضائی حادثہ پیش آگیا اور تمام افراد اس میں شہید ہو گئے۔شہید کے بیٹے ایک انتہائی ملنسار اور محب وطن شہری ہیں۔جنرل محمد حسین اعوان نے ساڑھے تین سال تک ڈویژن کو بڑے احسن طریقے سے کمانڈ کیا۔آپ انتہائی نیک اور خدا ترس انسان تھے۔ آپ نے بے شمار غریبوں کے کام کیے۔آپ نے کبھی زندگی میں نہیں سمجھا کہ یہ غریب ہے، یا امیر ہے، بلکہ سب کو ایک جیسا انسان سمجھا۔ آپ اکثر کہتے تھے کہ میں جو کچھ ہوں، ان لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں، میں کیونکر ان کو اپنے آپ سے دور کروں۔ آپ نہ صرف اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے مثال تھے بلکہ ہر وہ شخص جو آپ سے ایک بار ملا، وہ آپ کا گرویدہ ہوا۔آپ کے 28 سالہ فوجی کیریئر کے دوران آپ نے کسی کو سزا نہیں دی۔آپ انتہائی صاف گو، شفاف اور نیک انسان تھے۔لوگ آج بھی آپ کو یاد کرتے ہیں۔عظیم قومیں اپنے شہداء کے کارناموں کو اجاگر کرتی ہیں تاکہ وہ نئی نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
امجد حسین امجد کے کالمز
-
تسخیر کائنات اور ہم
جمعرات 17 فروری 2022
-
ٹیکس قوانین میں ہم آہنگی
منگل 30 نومبر 2021
-
مرقع گجرات
منگل 2 نومبر 2021
-
چڑھتے سورج کی سرزمین نارووال
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
محسن پاکستان کی رخصتی
پیر 11 اکتوبر 2021
-
بندہ مومن
اتوار 5 ستمبر 2021
-
اسلامی ریاست کے رہنما اصول
جمعہ 26 فروری 2021
-
یوم یکجہتی کشمیر
جمعہ 5 فروری 2021
امجد حسین امجد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.