
محسن پاکستان کی رخصتی
پیر 11 اکتوبر 2021

امجد حسین امجد
(جاری ہے)
ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے دوستوں اور محسنوں کو نہیں بھولتے تھے۔وہ اپنے کالمز میں مصنفین کی جانب سے بھیجی جانے والی کتب پر تفصیل سے تبصرہ کرتے تھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر صفدر محمود خوش قسمت ہیں کہ انہیں بین الاقوامی اداروں اور غیرملکی یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا موقع ملا اور انہوں نے اپنے خزینۂ معلومات سے پاکستان کی بہت اچھی مثبت تصویر پیش کی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ایک اور جگہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان لکھتے ہیں کہ اس وقت حقیقت یہ ہے کہ کم از کم 75فیصد لوگ سخت پریشان ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری، امن و امان کے فقدان نے ہمیں تباہ کر دیا ہے۔ لوگوں کے پاس نہ رقم ہے، نہ بجلی، نہ پانی۔ ایک اور خراب بات یہ ہے کہ ہم اپنے کلچر و ثقافت کو تباہ کررہے ہیں۔ شیخ سعدیؒ نے ایک حکایت میں بیان فرمایا ہے کہ خاموشی بہت سی بھلائیوں کی جڑ ہے اور داناؤں کا قول ہے کہ کم سونا، کم کھانا اور کم بولنا بہت سی برائیوں کو روکتا ہے۔ وقت اور سمجھ ایک ساتھ خوش نصیب لوگوں کو ہی ملتے ہیں، ورنہ وقت پر سمجھ نہیں آتی اور سمجھ آنے پر وقت نہیں ہوتا۔ جب بونوں کے سائے بڑے ہونے لگیں تو سمجھ لو کہ سورج غروب ہونے والا ہے۔ دیکھئے اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔ وہ عالم الغیب ہے جو کچھ ہمارے مقدر میں لکھا ہے ، آپ اسے تبدیل نہیں کرسکتے۔ صرف ماں کی دعا قبول ہو کر تبدیلی کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا آخری کالم پچھلے ہفتے 4،اکتوبر 2021 کو روزنامہ جنگ میں چھپا تھا۔جس میں انہوں نے اپنی حالیہ بیماری ، ڈاکٹروں کی نگہداشت اور صحت یابی کا ذکر کیا۔ وہ لکھتے ہیں کہ آپ نے اکثر کافروں اور کمزور ایمان والوں کو اﷲپاک سے شکایات کرتے سنا ہوگا کہ ا ﷲ پاک ان کی فریاد ، التجا نہیں سنتا۔ یہ ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔ سورہ یوسف میں حضرت یعقوب ؑ نے اپنے بیٹوں سے حضرت یوسف ؑ کی تلاش کے لئے کہا تھا اور فرمایا تھا کہ اللہ کی ذات سے صرف کافر ہی نااُمید ہوتے ہیں۔ بیماری کی خبر عوام تک پہنچ گئی مگر ایوانوں تک آج تک نہیں پہنچی۔ پورے ملک میں کروڑوں لوگوں نے میری صحتیابی کی دعا کی۔ کئی مرتبہ اگرچہ مجھے یہ احساس ہوا کہ میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔ میں نے مگراللہ پاک سے دعا مانگی کہ مجھے تھوڑی سی مہلت دیدے کہ گنہگار ہوں، خطاکار ہوں کچھ توبہ استغفار کا وقت مل جائے اور چند فلاحی کاموں کی تکمیل بھی کرسکوں۔آخر میں وہ لکھتے ہیں کہ میری تمام دکانداروں، دفتر والوں سے درخواست ہے کہ ریڈیو چینل ایف ایم پر صوت القرآن کے نام سے پروگرام نشر ہوتا ہے، قرآن کی تلاوت بمعہ ترجمہ نشر کی جاتی ہے، براہ مہربانی ہلکی آواز میں اس کو آن کردیا کریں خود بھی سنیں اور دوسرے لوگ بھی سنیں گے اور ہدایت یاب ہوں گے۔ آپ بار بار سن کر اللہ کی ہدایت پر عمل کرنے کے علاوہ بُری باتوں سے پرہیز کرنے لگیں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو نیک ہدایت دے اور صحیح راستے کی رہنمائی فرمائے۔ آمین۔ پاکستان زندہ باد۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
امجد حسین امجد کے کالمز
-
تسخیر کائنات اور ہم
جمعرات 17 فروری 2022
-
ٹیکس قوانین میں ہم آہنگی
منگل 30 نومبر 2021
-
مرقع گجرات
منگل 2 نومبر 2021
-
چڑھتے سورج کی سرزمین نارووال
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
محسن پاکستان کی رخصتی
پیر 11 اکتوبر 2021
-
بندہ مومن
اتوار 5 ستمبر 2021
-
اسلامی ریاست کے رہنما اصول
جمعہ 26 فروری 2021
-
یوم یکجہتی کشمیر
جمعہ 5 فروری 2021
امجد حسین امجد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.