
انسانوں کے کام آنا ہی زندگی کا مقصد ہے
ہفتہ 31 اکتوبر 2020

اقصیٰ کنول
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
(جاری ہے)
اسی جذبے کا نام احسان ہے اسلامی تعلیمات یہی ہیں کہ اپنے آپ پر بھائی کو فوقیت دی جائیں ۔
"مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں "
اللہ تعالی کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"مسلمان جسد واحد کی مانند ہے اگر جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں مبتلا ہو تو پورا جسم بے چین اور بے آرامی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
حجۃ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
" ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے"
ایک اور حدیث کے مطابق :
"جو کسی مسلمان کی پریشانی دور کرتا ہے اللہ تعالی قیامت کے روز اس کی پریشانی دور کرے گا-
تاریخ اسلام کے اوراق اٹھا کر دیکھیں تو ہمدردی و ایثار کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں جیسے ہجرت مدینہ کے وقت جب اہل مکہ اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر مدینہ چلے آئے تو انصار مدینہ نے بڑھ کر ان کے ہاتھ تھام لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک مہاجر کو ایک انصاری کا بھائی بنا دیا دنیا کی تاریخ میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی ہے ۔
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
اس عمل میں کوئی سیاست کی کوئی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔ کہ ہم صرف اور صرف اللہ اور اس کے پیارے حبیب کی خوشنودی کے لئےسب کرہےہیں ۔ کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو ایثار و محبت کے لئے منتخب کیا یہی جذبہ اس کی تخلیق کی بنیاد ہے تو پھر مسلمان ہیں جن کو حکم ہے
" کہ اگر تمہارا ہمسایہ بھوکا ہے تو تم کامل مسلمان نہیں "
وہی عظیم جس نے نئ شمع جلا دی مصداق معاشرہ کے مخیر اور درد دل رکھنے والے انکی بلا امتیاز خدمات کریں ۔
یہی اصل عبادت ہے ۔
کہ کام آئے دنیا میں انسان کے انساں
اور ہمیں بھی چاہیے کہ دکھی انسانیت کا خیال کریں اپنے گلی محلوں اور رشتہ داروں میں لوگوں کا خیال کریں ان کی ضروریات کا خیال کریں تعلیم کو فروغ دیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
اقصیٰ کنول کے کالمز
-
"آج کا بچہ کھیلوں کی اہمیت نہیں جانتا "
اتوار 1 نومبر 2020
-
انسانوں کے کام آنا ہی زندگی کا مقصد ہے
ہفتہ 31 اکتوبر 2020
-
اتحاد بین المسلمین
اتوار 20 ستمبر 2020
-
گداگدری اور اس کے سد باب
جمعرات 17 ستمبر 2020
-
سندھ ڈوب گیا،،،بھٹو بچ گیا
بدھ 9 ستمبر 2020
-
ترقی یافتہ سوسائٹی کا حقیقی زوال
جمعہ 10 جولائی 2020
اقصیٰ کنول کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.