
بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
منگل 17 مئی 2016

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
قرآن حکیم کی تعلیمات کا خلاصہ کردار ہی کی تعمیر ہے۔
پانا مالیکس کی بدولت دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی اور یورپ میں حکومت اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائیز لوگوں نے استعفیٰ دے دیئے لیکن پاکستان میں ابھی ٹی آر او ٹی آر او کھیلا جاتا ہے۔ مذہبی جذبہ سے سرشار لوگ یورپ میں تبلیغ کرنے آجاتے ہیں حالانکہ تبلیغ کی زیادہ ضرورت پاکستان میں ہے۔یور پ کم از کم اخلاقی طور پر پاکستان کے رہنماؤں اور عوام سے بہت بہتر ہیں ۔ تبلیغ کی ضرورت توخود رائے ونڈ میں ہے، دور جانا بعد کی ترجیح ہونا چاہیے۔ وہاں عدل، انصاف، سچ، ایمان داری، رزق حلال اور سچی گواہی کا درس دینے کی ضرورت ہے۔ اُس جانب رخ کون کرے گا۔پوری دنیا میں جوپاکستان کی رسوائی اس حوالے سے ہے کہ وہاں بے ایمانی اورکرپشن عروج پر ہے وہ سب پر عیاں ہے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ دنیا کے بد عنوان ممالک کی فہرست میں صف اول میں شامل ہے ۔اس سے زیادہ ذلت اور کیا ہوگی کہ غیر مسلم اقوام کی نظروں میں مسلمان حکمرانوں کا تعارف بد دیانت اور لوٹ مار کرنے والوں کی حیثیت سے ہو۔ کوئی اربوں روپے مالیت کی دولت رکھنے کے باوجود چند ہزار انکم ٹیکس دے رہا ہے تو کوئی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے جتن کر رہا ہے اور پھر یہ کہا جاتا ہے کہ کرپشن ثابت کرو۔ یہ ثابت کون کرے گا ؟ حضرت عمر نے ایک جملے میں اس کا جواب دے دیا کہ مال دار کو خود ثابت کرنا ہے کہ دولت کیسے حاصل کی اور کہاں خرچ کی۔ بس اس اصول کا قانوں بنادیں سارامسئلہ حل ہوجائے گا۔ مگر قصور عوام کا بھی ہے کہ وہ پھر انہی کو اپنے سر پر بٹھاتے ہیں جوان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں انہیں ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، بقول میر#
اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.