
خدا کا وعدہ
ہفتہ 20 اپریل 2019

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
ذرا غور کریں کہ یہ اس مال کا ذکر ہورہا ہے جو آپ کی اپنی کمائی ہے لیکن اس مال کا تصور کریں جو کرپشن ، دوسروں کا حق غصب کرکے اور قومی دولت لوٹ کر کمایا گیا ہو۔ ان کے حشر کا سوچ کر توروح کانپ جاتی ہے۔ سورہ ابراہیم میں ہے شکر ادا کرو گے تو خدا اور دے گا ناشکری کرو گے تو عذاب کے لئے تیار رہو۔ شکر کا معنی محض زبان سے ”یااللہ تیرا شکر“ نہیں ہے بلکہ عملی طور پر کچھ کرنا ہے۔ خدا کی عطا کردہ چیزیں کودوسروں کے لئے کھلی رکھنا ،دل کھول کر سخاوت کرنا اور خوب دوسروں کی مدد کرنا ہی حقیقت میں شکر ہے۔ایک روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کسی مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے خدا اس کی ضرورت پوری کرے گا۔ آپﷺ نے یہ فرمایا کہ صدقہ سائل کے ہاتھ میں پہنچنے سے پہلے خدا کی بارگاہ میں پہنچ جاتا ہے۔ اس لئے اللہ کی راہ میں ہاتھ نہ روکو ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تم سے اپنا ہاتھ روک لے گا۔ہمیں جو کچھ بھی ملا ہے وہ خدا کا ہی تو دیا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود خدا اپنے دیئے ہوئے مال میں سے آپ سے قرض مانگ رہا ہے۔خدا آپ سے سورہ بقرہ کی آیت 245 میں پوچھ رہا کہ من ذالذی یقرض اللہ قرضا حسنا کہ کون ہے جو اللہ کو قرض حسنا دے۔اگر آپ کا بہت اچھا دوست یا بہت محبت کرنے والا بہن بھائی آپ سے قرض مانگے تو آپ کیا کریں گے ؟ اس کی ضرورت پوری کریں گے نا۔ یہاں تو خدا آپ سے ایک بار نہیں بلکہ 6 مرتبہ اور قرآن حکیم میں آپ سے قرضہ حسنہ مانگا ہے۔ سورہ بقرہ کی آیت 245، سورہ مائدہ کی آیت 12، سورہ حدید کی آیت 11 اور 18، سورہ طلاق کی آیت 17 اور سورہ مزمل کی آیت 20 میں خدا آپ سے قرض حسنہ کا سوال کررہا ہے۔ سورہ حدید میں جہاں خدا کو قرض دینے والے مردوں کا ذکر کیا ہے وہاں قرض حسنہ دینے والی عورتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ سورہ طلاق میں قرض دینے کی صورت میں کئی گنا واپس کرنے کے ساتھ بخشش کا بھی وعدہ ہے۔خدا کا وعدہ پورے ہونے میں کس کو شک ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجو د سورہ فرقان 16 کے مطابق خدا تمہیں یہ حق دیتا ہے کہ اگر وعدہ پورا نہ ہو تو تم پوچھ سکتے ہو۔ اتنا پکا اور آسان سودا نہ چھوڑیں اور کیا پھر بھی آپ خدا کو قرض نہیں دیں گے؟
آج ہم ہیں لیکن کل نہیں ہوں گے لیکن ہمارے اعمال زندہ رہیں گے ۔ دوسروں مشکلات آسان کریں خدا آپ کی مشکلات آسان کرے گا۔ عموما رمضان سے قبل لوگ اپنی زکوٰة ادا کرتے ہیں اور پھر عید الفطر سے قبل فطرانہ ادا کرتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے اخوت فاؤنڈیشن کاا نتخاب کریں۔ آپ جانتے ہیں کہ اخوت کے نے پاکستان میں 72ارب روپے کے قرض حسنہ دے کر تیس لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی مشکلات دور کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں قرض حسنہ دینے والی سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں مواخات مدینہ کے زریں اصولوں پر قائم یہ ادارہ انسانی خدمت کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ پاکستان سے غربت ختم کرنے کے لئے بلاسود قرضے اور جہالت ختم کرنے کے لئے اخوت یونیورسٹی کے تعمیر کررہا ہے۔میری نگاہ میں آپ کے مالی تعاون اخوت سے بہتر کوئی اور مصرف نہیں ہوسکتا ۔ دوسروں کی زندگی سے مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں تو آپ کا وہ بھی ملے گا جو آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا، کم از کم میرا تجربہ تو یہی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.