
اسلامی برانڈز
جمعہ 30 اپریل 2021

ارشد سلہری
(جاری ہے)
پنٹنگ ،عبایا اور جائے نماز اعلیٰ سوسائٹی کےلئے بنائے جاتے ہیں کیوں کہ عام اور غریب خواتین وحضرات برانڈ کے بغیر ہی گزارا کرلیتے ہیں۔مسجد کی بیرونی دیوار کے لگے سٹال یا عام بازاروں میں لگی ریڑیوں پر سے اسلامی ٹوپی،تسبیح ،مسواک اور جائے نماز مل جاتے ہیں۔کسٹمرز سے پہلے بجٹ کی انکوائری کی جاتی ہے اور پھر برانڈبتایا جاتا ہے۔برانڈخریدنے والے عقیدت کے طورپر لے لیتے ہیں۔اور گھر میں نمایاں جگہ پر رکھا جاتا ہے کہ رابی پیرزادہ سے لیا گیا ہے۔مرحوم جنیدجمشید جے جے کا کرتا اور ایم ٹی جے کی ٹوپیاں اور دیگر مصنوعات بھی بجٹ کے مطابق ہی خرید کی جاتی ہیں ورنہ 20 روپے کی بڑی خوبصورت ٹوپی عام مل جاتی ہےفرق صرف یہ ہے کہ اس پر جے جے اور ایم ٹی جے کاٹیگ نہیں ہوتا ہے۔ٹیگ ہی کی تو قیمت وصول جاتی ہے۔
اعلیٰ سوسائٹی یا طبقہ اشرافیہ میں اسلام کامذکورہ بالا فارمیٹ زیادہ قابل قبول ہے مگر نچلی سطح پر محض تقلید سے کام چلتا ہےاور فیشن کی بجائے مذہب کے نام پر مرنے مارنے پر آسانی سے اتر آتے ہیں۔کاروبار نہیں کرتے اور نہ اسلام کو برانڈ بناکر یا ہتھیار کے طور استعمال کرتے ہیںبلکہ اسلام کے نام پراستعمال ہوتے ہیں۔اس بات سے سب کو اتفاق کرنا پڑے گا کہ عمران خان اور رابی پیرزادہ کے اسلام میں نفع ہی نفع ہے۔عیب چھپ جاتے ہیں اور ترقی بھی نصیب ہوتی ہے۔ایم ٹی جے نے بھی آخر کاریہی راستہ اپناتے ہوئے دکان کھول لی ہے۔اللہ غفور ورحم برکت پائے گا اور ایم ٹی جے کا مال سب سے زیادہ بکے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.