
صحافتی پیشہ اور ہم
جمعہ 2 جولائی 2021

آصفہ امجد جاوید
ایک صحافی اپنی پسند نا پسند کو بھلا کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتا ہے ہر خبر کی انویسٹیگیشن کرنا اور معاشرے کو حقیقت سے رُوشناس کروانا اپنے پیشے کا حصہ سمجھتا ہے اور جب وہ اپنے پیشن کو پروفیشن بنا لیتا ہے تو وہ دن دور نہیں ہوتے جب کامیابیاں اس کے قدم چومتی ہیں کیونکہ ایمانداری بہترین حکمتِ عملی ہے.
لیکن ہمارے ہاں صحافت جیسے مقدس پیشے کو لوگوں نے اپنی تشہیر اور مفادات کا ذریعہ بنایا ہوا ہے یہاں الٹی گنگا بہتی ہے ہم اپنے فائدے کے بغیر کسی بھی کام کو کرنا فضول اور بیوقوفی سمجھتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی بیوقوفی ہے ہم صحافت کو صحافت اور دیانت سے سفارشی نظام کی طرف لے کے جا رہے ہیں وہ لوگ جو صحافت کا " ص" بھی نہیں جانتے افسوس ایسے لوگوں نے اس پیشے کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے یہاں چند پیسوں کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں کیا پیسے لینے کے بعد حقیقت کو عوام کی نظر سے اُوجھل نہیں رکھا جاتا؟ یہ کیسی صحافت ہے کہ آپ چند پیسوں کے لیے اپنی عزت داؤ پے لگا دیں ہر پیشہ خوبصورت اور مقدس تب بنتا ہے جب اس پیشے سے منسلک لوگ مقدس ہوں لیکن افسوس یہ معاشرہ سچ سننے کا عادی نہیں رہا جس طرح سچ بولنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اسی طرح سچ لکھنا بھی اور بہت سے لوگ اس راہ میں سچ بولتے بولتے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر دیتے ہیں لیکن مجھے ایسے لوگوں پر فخر ہے جو اپنی آخری سانس تک سچ بولنا اپنے پیشے کا حصہ سمجھتے ہیں اسی طرح 2016 میں 48 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا اب پاکستان میں باقاعدہ 3 مئی کو صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے صرف اس لیے تاکہ لوگ ان سب باتوں سے آگاہ ہوں کہ ان تک حقیقت کی خبریں پہنچانے میں صحافیوں کو کن فرائض سے دو چار ہونا پڑتا ہے کیمرے کی آنکھ کے پیچھے حقیقت کو تلاش کرنے میں کس قدر محنت کرتے ہیں. جس طرح ڈاکٹر ,انجینئر بننے کے لیے ڈگری کا ہونا ضروری ہے اس طرح صحافت جیسے پیشے کو اپنانے کے لیے بھی ڈگری کا ہونا ضروری قرار دیا جائے تاکہ اس کی تعلیم سے وابستہ لوگ ہی اس پیشے میں قدم رکھیں کیونکہ اس پیشے کے متعلق تعلیم حاصل کر کے ہی اس کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون بھی کہا جاتا ہے خوش آئند بات یہ ہے بہت سے طالب علم صحافت جیسے پیشے سے وابستہ ہونے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اب ہمیں ایسے ہی صحافیوں کی ضرورت ہے جو سچ کو پروموٹ کریں لوگوں کو حقیقت سے روشناس کروائیں جن کے پاس ڈگریاں ہوں معاشرے پڑھے لکھے لوگوں اور سچ کو پروموٹ کرنے والوں سے ہی بنتے ہیں اب یہاں پرچی سسٹم ختم ہو جانا چاہئے ہر شخص کو محنت کر کے اپنا مقام حاصل کرنا چاہئے پرچی سسٹم نے ہمارے لوگوں میں محنت کا جو عنصر پایا جاتا تھا وہ ختم کر دیا ہے اور اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ معاشروں میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور جو لوگ محنت کرتے ہیں انہیں آگے آنے کا موقع نہیں دیا جاتا ہمیں لوگوں کو اس بات سے باور کروانا چاہئے کامیابی کی سیڑھیوں پے چڑھنے کے لیے کسی لفٹ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہمیں ان سیڑھیوں پے خود ہی چڑھنا پڑتا ہے ارادے ,اعتماد,حوصلے اور محنت سے ہمیں اپنے ہر پیشے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے نبھانا چاہئے ہمیں ایسے کام کرنے چاہئے جن کو کرنے کے بعد ہمارا دل مطمئن ہو جب دل مطمئن ہو گا تو ہم سب میں محنت کا جذبہ پیدا ہو گا اور محنت ایک ایسی چابی ہے جس سے آپ ہر تالا آسانی سے کھول سکتے ہیں.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
آصفہ امجد جاوید کے کالمز
-
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
منگل 28 دسمبر 2021
-
ڈینگی کا ڈنگ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
کر آغاز پاکستان
پیر 20 ستمبر 2021
-
6 ستمبر فخر کا دن
پیر 6 ستمبر 2021
-
کورونا کا قہر
بدھ 1 ستمبر 2021
-
پولیو کا خاتمہ
جمعہ 27 اگست 2021
-
عبدالقیوم خان نیازی کی زندگی پر ایک نظر
بدھ 18 اگست 2021
-
کیا ہمیں آزادی کی قدر ہے؟
جمعہ 13 اگست 2021
آصفہ امجد جاوید کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.