عبدالقیوم خان نیازی کی زندگی پر ایک نظر

بدھ 18 اگست 2021

Asifa Amjad Javed

آصفہ امجد جاوید

حال ہی میں آزاد کشمیر میں الیکشن کروائے گے ان الیکشن میں ایک دفعہ پھر پی ٹی آئی نے میدان مار لیا اور اب عبدالقیوم خان نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے ان کے بڑے بھائی سردار غلام مصطفی دو مرتبہ رکن اسمبلی اور وزیر رہ چکے ہیں عبدالقیوم خان نیازی کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے درہ شیر خان سے ہے 1986 میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بطور ڈسٹرکٹ کونسلر کیا اور پھر 2006 میں پہلی بار مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے 2008 تک وزیر خوراک رہے 2010 سے 2011 تک وزیر جنگلات کے عہدہ کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں پر بطور وزیر اپنی خدمات سر انجام دیں 2016 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور 24841 ووٹ حاصل کیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 7 پیپلز پارٹی نے 12 جبکہ پی ٹی آئی نے 32 نشتیں لیں وزیراعظم عمران خان نیازی نے طویل مشاورت کے بعد آزاد کشمیر کے لیے عبدالقیوم خان نیازی کو وزیراعظم کے لیے منتخب کیا عبدالقیوم خان نیازی آزاد کشمیر کے تیرھویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ان سے پہلے کشمیر کے وزیراعظم کے لیے سردار تنویر الیاس,بیرسٹر سلطان محمود خواجہ فاروق ان شخصیات کے نام گردش کر رہے تھے بدھ کے روز عبدالقیوم خان نیازی سے کشمیر کے صدر مسعود خان نے عہدے کا حلف لیا عبدالقیوم خان نیازی نے عہدے کا حلف اٹھایا اور آزادکشمیر کے مسائل حل کرنے پر بات چیت کی ان کا کہنا ہے آزاد کشمیر کی عوام کو مکمل سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اب دو نیازی ایک ساتھ مل گے ہیں فرق صرف اتنا ہے ایک صرف "نیازی" اپنا تخلص استعمال کرتے ہیں اپنے نام کے ساتھ نیازی بطور تخلص استعمال کرنے کی وجہ 90 کی دہائی میں عبدالقیوم نیازی پونچھ کی ضلع کونسل کے ممبر تھے اور مسلم کانفرنس کے سربراہ عبدالقیوم خان پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم تھے دونوں کے نام یکساں ہونے کی بناء پر سرکاری احکامات اور اخباری بیانات میں فرق کرنے میں دشواری پیش آتی تھی جس کی وجہ سے عبدالقیوم خان نے "نیازی" اپنے نام کے ساتھ بطور تخلص استعمال کیا اب عمران خان نیازی اور عبدالقیوم خان نیازی دونوں کو مل کر پاکستان کی عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنا ہو گا تاکہ آنے والے وقت میں بھی عوام انہیں خوش دلی سے ووٹ کاسٹ کرے ابھی بھی دو سال باقی ہیں عمران خان نیازی عوام کو اگر ان دو سالوں میں سہولیات سے آراستہ کر دیں گے وہی سہولیات جن کی ایک شہری کو ضرورت ہوتی ہے تو ممکن ہے آنے والے وقت میں عوام پھر انہیں ہی وزیراعظم کے لیے سلیکٹ کرے لیکن دوبارہ کرسی حاصل کرنے کے لیے انہیں عوام کے مسائل حل کرنے ہوں گے تاکہ عوام اس حکومت سے مطمئن ہو سکے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :