کورونا کا قہر

بدھ 1 ستمبر 2021

Asifa Amjad Javed

آصفہ امجد جاوید

کرونا وائرس کو تقریباً دو سال ہو گے ہیں ایک نہ نظر آنے والے وائرس نے پوری دنیا میں تخلقہ مچا دیا ہے اس وائرس سے لاکھوں افراد موت کے گھاٹ اُتر گے بڑے بڑے ممالک جو سپر پاور کی فہرست میں آتے ہیں سب اس وائرس کے آگے بے بس نظر آئے انسان نے کبھی اس بات کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا کہ ایسا وقت آئے گا کہ پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہو جائے گا کاروبار بند ہوجائیں گے آمدورفت نہیں ہوگی لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ جائیں گے لاک ڈاؤن ہو گا وغیرہ وغیرہ پاکستان کی اکثریت آبادی غریب ہے یہاں لوگوں نے اپنا پیٹ پالنے کے لیے دن کے ٹائم چھپ کر کام کیا ایک دن میں ہزاروں کی تعداد میں کرونا کے کیسز سامنے آتے گے اور لوگ موت کے گھاٹ اُترتے گے ایسا منظر دیکھ کر ہر انسان کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جانا چاہئے کہ کیسے ایک نہ نظر آنے والے وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے امریکہ جیسے ملک میں چھ لاکھ افراد اس وائرس کا شکار ہو کر موت کے گھاٹ اُتر گے پاکستان میں بھی ہزاروں لوگ جان سے گے اور اب کرونا کے ساتھ ڈیلٹا وائرس کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ حکومت نے پھر سے پابندیاں نافذ کر دی ہیں تعلیمی ادارے پھر سے بند کر دیے گے ہیں اس وائرس کی وجہ سے کاروبار کے ساتھ تعلیم کا بہت نقصان ہوا پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 19 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور جو بچے سکول جاتے تھے کرونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے والدین بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے اور یوں تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس ساری صورت حال کے بعد اس وائرس سے جنگ کرنے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے ویکسینیشن کروا کے ہی ہم اس وائرس سے بچ سکتے ہیں حکومت پاکستان نے اپنے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے ویکسینیشن کو فری کیا تاکہ عام آدمی بھی ویکسینیشن کروا کے اس وائرس سے محفوظ رہ سکے لیکن پاکستانی عوام نے ویکسینیشن کے متعلق مختلف شبہات پال رکھے ہیں (ویکسینیشن کروانے والے دو سال سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے) وغیرہ  وغیرہ جبکہ انسان کو اپنی آنے والی اگلی سانس کا علم نہیں 21 کروڑ آبادی والے ملک میں تقریباً 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد عام شہری اور باقی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں عوام کو چاہئے اپنی اچھی صحت کے لیے آنے والی کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے اور اس ملک کو مہلک وائرس سے پاک کرنے کے لیے ویکسینیشن لگوائیں اس وائرس سے جنگ کرنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے پھر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں ہمارے ملک کی ترقی کے لیے یہ کام بہت ضروری ہے کیونکہ ویکسینیشن ہمارا قومی فریضہ ہے اور ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے یہ کام ہمیں ضرور کرنا چاہئے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :