کیا ہمیں آزادی کی قدر ہے؟

جمعہ 13 اگست 2021

Asifa Amjad Javed

آصفہ امجد جاوید

یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی دن رات محنت کی وجہ سے وجود میں آیا اور آزادی کتنی بڑی نعمت ہے اس کا اندازہ صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر اس ملک کو حاصل کرنے میں دن رات محنت کی ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے آزادی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی تھی بلکہ اس ملک کو حاصل کرنے میں کتنے ہی لوگوں نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا تھا کتنے ہی بے گناہ خون بہنے کے بعد ہمیں یہ وطن حاصل ہوا لیکن افسوس ہمیں آزادی کی قدر نہیں ہے ہم ذہنی طور پر ابھی بھی آزاد نہیں ہوئے ہم اپنی تہذیب و ثقافت کو بھول بیٹھے ہیں ہم خود اپنے ہی ملک کے دشمن بنے بیٹھے ہیں ہمارے حکمران اپنے ہی ملک کو لوٹ رہے ہیں ہم ہر سال 14 اگست بہت جوش و جذبے سے مناتے ہیں صرف 14 اگست کو اپنے گھروں کو سجا لینے اور ہم زندہ قوم ہیں یہ کہہ دینے سے ہم زندہ قوم کبھی بھی نہیں بن سکتے زندہ قوم بننے کے لیے ہمیں یک جان ہونا اور اپنے اندر کی انسانیت کو جگانا ہو گا تاکہ ہم فخر سے خود کو زندہ قوم کہہ سکیں ہم اپنے پرچم کی قدد نہیں کرتے چودہ اگست کے بعد یہی پرچم اور جھنڈیاں ہمیں کوڑا کرکٹ اور سڑکوں پر پڑی ملتی ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے لیکن افسوس ہمارے حکمرانوں نے اس ملک کو قرضے کی دلدل میں پھینک دیا ہے  آج سے تقریباً 75 سال پہلے ہمیں ایک ملک کی ضرورت تھی لیکن افسوس 14 اگست 2021 کو ہمارے پاس ایک خوبصورت ملک تو ہے لیکن ہم ایک قوم نہیں ہیں ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے ہمیں ایک مضبوط قوم بن کر اُبھرنا چاہئے جب ہم ایک قوم بن کر اُبھریں گے تو ہی یہ ملک ترقی کر سکے گا ہمیں اس ملک کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے تاکہ یہ ملک گندگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے پاک ہو سکے ہمیں یہ بات سوچنی چاہئے ہم کیوں ابھی تک ان مقاصد کو پورا نہیں کر پائے جن مقاصد کے لیے یہ ملک بنا تھا جن کو پورا کرنے کے لیے قائداعظم نے الگ وطن کا سوچا اور علامہ اقبال کے اس خواب کو پورا کیا تھا ہمیں اس ملک کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کے لیے کچھ کرنا چاہئے تاکہ اس ملک کی تقدیر بدل سکے اور یہاں رہنے والا ہر شہری ایک اچھی اور پرسکون زندگی گزار سکے اس پاک سر زمین کو اپنی جدوجہد سے لڑائی جھگڑوں, قتل, فساد, دوسروں کا حق کھانے سے پاک رکھنا چاہئے ہمیں اپنے ملک پاکستان کی قدر کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)


خدا کرے میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :