
طاقت اورانسان
پیر 8 اپریل 2019

اسماء طارق
اور مرد تو حاص طور پر اس سے ازل سے منسوب ہے اور یہ منسوبیت ہی اسکی ذات کا مان ہے اسکے بغیر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ ہاں اقتدار سے انسان جبلی منسوب ہے، اقتدار کی خواہش انسان ہر انسان کے دل میں جاگتی ہے اب اسکی کی صورتحال مختلف ہو سکتی ہے اور اس اقتدار کا معیار مختلف ہے۔
(جاری ہے)
اس اقتدار کا صحیح حقدار ہونا بھی لازم ہے اور بہت سوں کے پاس اقتدار ہوتا ہے مگر وہ حقدار نہیں ہوتے اور ایسے زیادہ ہوتے ہیں۔
اس اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے طاقت لازم ہے وگرنہ شاید اقتدار بہت جلد ملیہ میٹ ہو جائے۔ ان سب اقتداروں میں سے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل اقتدار انسانوں پر اقتدار ہے۔ اس اقتدار کا اصل حقدار تو اس کائنات کا خالق و مالک اللہ ہے جس نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی انسان کی جبلت میں اپنی کچھ حصوصیات کا تھوڑا سا عنصر منتقل کر دیا ، اب اس اقتدار کی وجہ کیا بنی؟ انسان نے تحلیق کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ جب اپنی افزائش بڑهالی تو اسے کسی مناسب نظام زندگی کی تلاش تھی اور اس کے لیے اللہ نے انسانوں میں سے ہی ایسے انسان بنانے جنکو اس نے عقل و شعور عطا کیا جو باقی مخلوق کو منظم کر سکیں اور انکی راہنمائی کرسکیں ایسے لوگوں کا اقتدار حوص و لالچ سے کوسوں دور تھا ۔ وہ انسانوں کی آزادی کے مائل اور انسانوں کی عزت کرنے والے اور انکے دوست تھے مگر پھر ایسا گروہ بھی جنم لیا جس میں طمع اور لالچ تها، جسے خدا نے عقل تو دی مگر وہ غرور اور تکبر میں سرشار تھے۔ انہوں نے اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کیلئے انسانوں پر ظلم شروع کر دیا۔ انسانوں کو آزادی سے محروم کر کہ غلام بنا لیا، اپنے مقاصد کے لیے دوسروں کو تختہ دار پر لٹکایا ۔ ایسا اس دن سے ہی شروع ہو گیا تھا جب ہابیل نے قابیل کو صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس کی فتح ہو یوں روح زمین پر خیر اور شر ازل سے ایک ساتھ چلے آ رہے ہیں۔اور آزادی جسے انسان نے ہمیشہ اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے اسے غلامی کبھی پسند نہیں آئی اسکی جبلت میں آزادی پانے کی جستجو کو رکھا گیا ہے اس کیلئے تو انسان نے جنت گنوا دی مگر وہ کسی چیز کی غلامی برداشت نہیں کر سکتا ویسے انسان آزاد ہی پیدا ہوئے مگر ایسے بھی تو لوگ ہیں جو پیدا ہی غلام ہوتے ہیں اور صدیوں سے پیدا ہوتے آئے ہیں اور ایسے ہی مر گئے۔ ان کا تو کوئی قصور نہیں، ماں باپ غلام تھے اور اولاد بھی غلام ہو گئی۔ کیا آزادی اور غلامی وراثت سے ملتی ہے اور اگر ایسا ہے تو انسان اس پر اکتفا کیوں نہیں کر لیتا مگر اسے تو آزادی تو چاہئے۔ آزادی کی تحریکیں صدیوں سے شروع ہوتی رہی ہیں اور قائم رہے گیں۔ ایسا بھی ہوا ہے کہ ان غلاموں میں سے نئے آقاؤں نے جنم لیا جنہوں نے غلامی کو ختم کرنے کے سعی کی مگر نہ غلامی مکمل طور پر ختم ہوئی اور نہ آزادی مکمل طور پر دی گئی۔ مگر اس طاقت کے حصول کیلئے انسان نے کیا کچھ نہیں کیا اور یہ ہر سطح پر، ہر درجے پر جاری ہے، ہر ایک ظلم سہتا ہے مگر اپنے سے نیچے والوں پر ظلم کرتا بھی ہے، یہ نجانے کیسا نظام ہے جہاں درجے ہی درجے ہیں شاید ایسا ہی تو یہ جہاں ہے ۔وہ طاقت کے حصول کے لئے کوششیں کرتا ہے تاکہ وہ طاقت وار بن جائے مگر اس کیلئے وہ انسانوں کو غلام بناتا ہے، انکی عزتیں نیلام کرتا ہے، انہیں اذیت دیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ زمانہ اسکی مٹھی میں ہے وہ سب کرکہ خوش ہو تا ہے کہ وہ طاقت ور ہے۔ دوسروں کا رزق چھین کہ وہ خود کو امیر سمجھتا ہے. دوسروں کی عزتیں نیلام کر کہ خود کو شہنشاہ عزت سمجھتا ہے۔ عجب روایت ہے عجب دستور ہے انسان کو اپنا آپ بحال رکھنے کیلئے ہر وہ کام کرتا ہے جو کرنے کے لائق نہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اسماء طارق کے کالمز
-
ٹوٹا دل
منگل 21 ستمبر 2021
-
آزادی مبارک ہو
جمعہ 13 اگست 2021
-
مہذب انسان کی بنیادی اخلاقیات
ہفتہ 22 مئی 2021
-
کیا تشدد ضروری ہے
منگل 20 اپریل 2021
-
مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے
بدھ 23 دسمبر 2020
-
بدلائو کی چڑیا
جمعرات 3 دسمبر 2020
-
امید کی کرن
جمعرات 19 نومبر 2020
-
انسان کو عزت دیں
منگل 8 ستمبر 2020
اسماء طارق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.