
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (دسواں حصہ)
پیر 24 ستمبر 2018

عائشہ کامران
(جاری ہے)
۔شاید حسینؓ مورخ کو بتانا چاہتے تھے کہ میں حسینؓ ظالم کو مظلومیت کی طاقت سے رسوا کر دوں گا۔
۔عباس سن !تو ان ہاشمی جوانوں کا سردار ہے ،دیکھ! میں اکیلا دربار میں جاوں گا جب تک میں نہ کہوں کسی صورت دربا میں داخل نہیں ہونا ۔۔جی مولا۔۔درست مولا ۔۔اچھا مولا ۔۔اب آگے آگے حسینؓ ۔۔مدینہ کی گلیاں ۔۔رات کا وقت ۔۔پیچھے 30ہاشمی جوان ۔۔کیا منظر ہوگا ؟مدینہ کی گلیوں کا؟ میرا دل کہتا ہے جس جس گلی سے گزرتے ہوں گے اہل مدینہ پوچھتے تو ہوں گے ؟ خیر تو ہے؟ اس انداز میں کہاں کا ارادہ ہے ؟ اب پورا مدینہ جان چکا کہ حسینؓ کو ولید نے دربار میں بلایا ۔۔ولید کے دربار میں قدم رکھتے ہی جب مروان کو دائیں طرف بیٹھے دیکھا تو فرمایا ولید تم دونوں رشتہ داروں کی صلہ رحمی کرنا یقیناًایک مستحسن عمل ہے ۔ولید نے کھڑے ہو کر استقبال کیا رسول ﷺ کے فرزند کا ۔مجھے کیوں رات کو بلایا؟ ۔۔حسینؓ !میری مجبوری ہے مجھے معاف فرمائے گا کہ آپکو یزید کی بیعت کرنا ہوگی، کیوں جو وہ اب ہمارا خلیفہ بن چکا اور معاویہؓ دار فانی سے کوچ کر چکے ۔۔دیکھ ولید! تو مجھ سے دن کی روشنی میں یزید کی بیعت کا سوال مسلمانوں کے سامنے کر، میں اسکا جواب مسلمانوں کے سامنے دوں گا ۔۔اس دوران دائیں طرف بیٹھا مروان بیچینی سے کھڑا ہو ۔۔ولید آج ہر صورت حسینؓ سے بیعت لیکر ہی دربار سے جانے دینا ورنہ پھر شاید یہ موقع نہ ملے ۔۔آوازیں بلند ہوئیں ہاشمی جوان بے چین ہونے لگے ۔۔مروان! میں اکیلا نہیں میرے ساتھ میرے ہاشمی جوان ہے ۔۔حسینؓ باہر آئے ۔۔ہاشمی جوانوں کوتسلی دی کہا دیکھو !ہم نے جنگ نہیں کرنی ۔۔دیکھو ہم نے پہل نہیں کرنی ۔۔کیا ہوا؟ اگر دربار میں مروان نے میری بے حرمتی کی ؟ ہم نے دین زندہ کرنا ہے ابھی تو ابتدا ہے ۔۔میرے زہن میں کہی کہی منظر آنے لگے آج مدینہ شہر کبھی علی اکبر کو کہ رہے کہ اکبر نہیں ہم نے جنگ نہیں کرنی ۔۔کبھی عباس کو سمجھا رہے دیکھو مدینہ شہرِ امن ہے جلال میں مت آو۔۔کبھی سجاد سے فرما رہے دیکھو سجاد پریشان نہ ہو تلوار نیام میں رکھ لو ہم امن کے داعی ہیں ۔۔آج ایک ایک بنی ہاشم کو کہے رہے کہ تلواریں نیام میں رکھ لو ۔کیا ہوا؟ اگر مروان نے میری توہین کی ؟ مگر آہ! وہ دسویں محرم عصر کا وقت ،3دن کی پیاس کربلا کی تپش تمام جسمِ نازنین اپنے ہی خون میں تر ۔۔گھوڑے پر سوار۔۔کبھی دائیں دیکھتے ۔۔کبھی بائیں دیکھتے ۔۔کبھی کہتے عباس! آو میری جنگ دیکھو۔۔علی اکبر! آو میری جنگ دیکھو۔۔عون و محمد! آو اُسکی جنگ دیکھو جس نے سارا دن لاشیں اُٹھائیں ۔۔آو !اُسکی جنگ دیکھو جسکا حبیب جیسا دوست نہ رہا۔۔آو !اُسکی جنگ دیکھو جسکی کمر کا زور ٹوٹ چکا ۔۔آو !اُسکی جنگ دیکھو جسکی آنکھوں کا نور چھن چکا ۔۔میں کہوں گی حسینؓ آپکے سب ساتھ سو چکے ۔حسین کاش ہم کربلا میں ہوتے آپکو تسلیاں دیتے۔ حسین کاش ہم کربلا میں ہوتے آپکی مستورات کو پانی پلاتے کہتے بی بیو !لو ہم چند گھونٹ پانی لائے ہیں اور میرا سلا م !ان پر جنھیں شرم کھائے جاتی تھی ۔۔۔ میرا سلا م! بی بیوں کے کھلے سروں پر ۔۔ میرا سلا م! شام غریباں کے مسافروں پر۔۔میرا سلام! کچلے ہوئے لاشوں پر۔۔میرا سلام! جلے ہوئے خیام پر۔۔میرا سلام! سہمی ہوئی بیبیوں پر ۔۔میرا سلام! سکینہ کے خون آلودہ کانوں پر۔۔میرا سلام! حسینؓ کی بہن پر جسکی نسل ختم ہوگئی ۔۔میرا سلام 6ماہ کے علی اصغر پر جیسے دیکھ کر ہر کوئی کہتا تھا یہ جنگ نہیں ظلم ہوا اور بقولِ میر انیس ۔۔جنگل سے آئی فاطمہ زہرا کی یہ صدا۔۔امت نے مجھ کو لوٹ لیا وا محمداﷺ
انیس سو ہیں زخم تنِ چاک چاک پر۔۔زینب نکل حسینؓ تڑپتا ہے خاک پر
چلتے تھے چار سمت سے بھالے حسینؓ پر ۔۔ٹوٹے ہوئے تھے برچھیوں والے حسینؓ پر
قاتل تھے خنجروں کو نکلاے حسینؓ پر ۔۔یہ دکھ نبی کے گود کے پالے حسینؓ پر
تیرِ ستم نکالنے والا کوئی نہ تھا۔۔گرتے تھے اور سنبھالنے والا کوئی نہ تھا
۔۔۔جاری ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عائشہ کامران کے کالمز
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول۔(بارواں حصہ )
پیر 10 جون 2019
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (گیارواں حصہ)
بدھ 26 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (دسواں حصہ)
پیر 24 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (نواں حصہ)
اتوار 16 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (آٹھواں حصہ)
جمعہ 14 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (ساتواں حصہ)
جمعرات 13 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (چھٹا حصہ)
بدھ 12 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول پارٹ فائیو
منگل 11 ستمبر 2018
عائشہ کامران کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.