
"خوابوں کے سوداگر اور پجاری"
ہفتہ 22 اگست 2020

ڈاکٹر راحت جبین
(جاری ہے)
غریب پاکستان کے امیر سیاستدانوں اور امیر پاکستان کے غریب عوام کے درمیان خوابوں کی خرید فروخت کا یہ بازار ہر پانچ سال کے بعدایک دن کے لئے سجتا ہے ۔ ہر پانچ سال بعد نئے دکاندار نئے خوابوں کے ساتھ اور پرانے دکاندار اپنے بوسیدہ خوابوں کو قلعی چڑھا کر دوبارہ مارکیٹ میں پیش کرتے ہیں . ہر طرف بڑی بڑی دکانیں سج جاتی ہیں اور سوداگر لاؤڈ سپیکر میں اعلان کرکر کے اپنے خواب بیچتے ہیں ، کوئی اچھی اور معیاری تعلیم ، اسکول اور پارک کے خواب بیچتا ہے ، کوئی پکی سڑکوں کے خواب پیش کرتا ہے ۔ کوئی روشنیوں کے خواب دکھاتا ہے تو کوئی روٹی کپڑا اور مکان کے ، کوئی اچھی صحت کے اور کوئی پینے کے صاف پانی کے۔ ہمیشہ کی طرح دھوکہ کھانے کے باوجود خوابوں کے پجاری پھر سے نئے جوش و جذبے کے ساتھ نئے خواب خریدنے پہنچ جاتے ہیں ۔
اکثر نئے سوداگروں کے خوابوں کی نوعیت وہی رہتی ہے جو پرانی دکان چلانے والے سوداگروں کی ہوتی ہے ۔ مگر فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ مارکیٹنگ کرنے والے اسے مزید جادوئی تخیل میں پرو کر پیش کرتے ہیں کہ اکثر اوقات خواب نہ خریدنے کا عہد کرنے والا بھی خواب خریدنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ کہ شاید اب کے یہ خواب صبح صادق کے خواب ثابت ہوں مگر تعبیر ہمیشہ کی طرح الٹی ہی نکلتی ہے. خواب بیچنے والوں کا یہ کاروبار بہت وسیع ہوتا ہے اس کی مارکیٹنگ کے لئے باقائدہ تنخواہ دار ملازم رکھے ہوتے ہیں جو ان خوابوں کی ترویج اور فروخت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ بہت سے سوداگر تو اپنے خوابوں کی بولیاں بھی لگاتے ہیں مگر صرف ہزار دو ہزار میں یا بریانی کی پلیٹ کے عوض یہ خواب بک جاتے ہیں ۔ اور خریدنے والا ایک دو دن بعد پھر تہی دامن رہ جاتا ہے اگلے پانچ سال کے لئے۔ اور خوابوں کے سوداگر پانچ سالوں کے لئے نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔
نجانے ہمارے ملک میں کب یہ خواب بیچنے اور خریدنے کا سلسلہ چلتا رہے گا ؟نجانے کب ہم خوابوں کے پیچھے بھاگیں گے ؟ نہ جانے کب ہم عملی زندگی میں قدم رکھیں گے ؟ نجانے کب ہمارے خریدے ہوئے خواب شرمندہ تعبیر ہونگے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر راحت جبین کے کالمز
-
"سرطان کا عالمی دن"
جمعہ 4 فروری 2022
-
"کیا ہم مردہ پرست قوم ہیں؟"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"استاد اور معاشرتی رویہ"
منگل 5 اکتوبر 2021
-
لٹل پیرس کا گورنر ہاؤس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
رشتے کیوں ٹوٹتے ہیں
منگل 21 ستمبر 2021
-
یوم آزادی، کیا ہم آزاد ہیں ؟
بدھ 11 اگست 2021
-
شریکِ جرم نا ہوتے تو مخبری کرتے
بدھ 28 جولائی 2021
-
"عید الاضحی کے اغراض و مقاصد"
جمعہ 23 جولائی 2021
ڈاکٹر راحت جبین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.