دنیا اور لوگ

ہفتہ 10 جولائی 2021

Fazal Abbas

فضل عباس

یہ جہاں جس میں ہم رہتے ہیں دنیا کہلاتا ہے دنیا انسان کا مسکن ہے جتنی بڑی دنیا ہے اتنی زیادہ اقسام کے لوگ یہاں بستے ہیں آج لوگوں کی اقسام بیان کرتے ہیں
انسان اچھے بھی ہوتے ہیں برے بھی ہوتے ہیں سچے بھی ہوتے ہیں جھوٹے بھی سچے بھی ہوتے ہیں منافق بھی ہوتے ہیں کھرے بھی بزدل بھی ہوتے ہیں بہادر بھی کام چور بھی ہوتے ہیں محنتی بھی
اچھے انسان کی تعریف کئی طرح سے کی جا سکتی ہے میرے مطابق اچھا انسان وہ ہے جو اپنا ہر قدماچھائی کی طرف لے جانے کی کوشش کرے
ہم انسان ہیں بعض اوقات جھگڑے میں پڑ جاتے ہیں اچھا انسان وہ ہے جو جھگڑا ختم کرنے میں پہل کرے
اچھا انسان وہ ہے جو لوگوں کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرے اور برے کاموں سے روکے اچھا انسان اچھے کاموں کو فروغ دیتا ہے
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں:
" تم میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم سے سب سے زیادہ متقی ہو"
یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت والا بننا ہے تو متقی بن جاؤ اللہ تعالیٰ پرہیز گار اور متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے
اب احادیث سے ڈھونڈتے ہیں کہ سب سے اچھا انسان کون ہے
سول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:
"تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو"
طلب اخلاق اچھائی کا پیمانہ ہے جتنازیادہ اخلاق اچھا ہو گا اتنا زیادہ انسان اچھا ہو گا
اب آتے ہیں برے اشخاص پر
کوئی بھی پیدائشی طور پر برا نہیں ہوتا ہر انسان اچھا ہوتا ہے تب تک جب تک اس کی برائی ظاہر نہ ہو انسان اگر غلطی سے بری راہ پر چل پڑے تو اسے چاہیے جلد سے جلد واپسی کی راہ اختیار کرے تا کہ اچھے انسانوں میں شمار ہو سکے
دنیا میں جو انسان سب سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے وہ ہے منافق انسان
انسان کی یہ قسم بہت زیادہ ذہریلی ہے یہ وہ لوگ ہوتے جو آپ کے طاقت میں ہوتے ہوئے آپ کےسب سے زیادہ قربانی دینے کا اظہار کرتے ہیں اور آپ کے طاقت سے باہر ہوتے آپ کے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں جب آپ طاقت میں ہوں آپ کے پاؤں پکڑتے ہیں جب آپ طاقت سے باہر ہوں آپ کا گریبان پکڑتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"منافق کی تین نشانیاں ہیں جب بات کرے جھوٹ بولے وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے امانت میں خیانت کرے"
اب بات کرتے ہیں بہادر لوگوں کی بہادری ایسا وصف ہے جو کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے بہادر وہ نہیں جو ہر کسی سے لڑتا پھرے بلکہ وہ بہادر ہے جو اپنی طاقت کا استعمال کرنا جانتا ہو جو اپنی طاقت کو ضائع نہ کرے
ایسے لوگ اپنے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں
جہاں بات بزدل لوگوں کی آتی ہے تو یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ڈر کی وجہ سے اپنی طاقت استعمال نہیں کر سکتے یہ لوگ اپنی طاقت کا اندازہ بھی نہیں کر پاتے اپنے مخالف کی طاقت کو سر پر سوار کر لیتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ڈر کی وجہ سے اپنی زندگی دبا دیتے ہیں اگر یہ لوگ طاقت میں آ جائیں تو ان کی بزدلی ملک اور قوم کو لے ڈوبتی ہے یہ لوگ در حقیقت ملک اور قوم پر بوجھ ہوتے ہیں
دنیا کی زینت سچے لوگ ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہر حال میں سچ کا ساتھ دیں یہ لوگ سچائی کا دامن کبھی نہیں چھوڑتے ان لوگوں کے چہروں سچائی سے مزین ہوتے ہیں سچائی انہیں سکون بخشتی ہے سچائی ان کی طاقت ہوتی ہے یہی لوگ در حقیقت کامیاب ہوتے ہیں
اس دنیا میں کچھ عجیب لوگ ہوتے ہیں جو جھوٹ کو اپناتے ہیں اور جھوٹے کہلاتے ہیں ان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"جھوٹوں پر خدا کی لعنت"
یہ لوگ دوسروں کو دھوکا دینے کی کوشش میں در حقیقت خود کو دھوکا دیتے ہیں یہ نہیں جانتے کہ یہ جھوٹ انہیں جھنم تک لے جاۓ گا لیکن یہ لوگ اپنی ذات کے لیے جھوٹ بولتے جاتے ہیں
محنت کرنے والے لوگ تو وہ ہیں جنہیں اللہ دوست رکھتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے""
گفتگو کا اختتام کچھ اس طرح سے کرتے ہیں کہ لوگ بس لوگ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اچھی خصوصیات اپنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :