
آپ کا دکھ صرف آپ کا نہیں ہوتا
ہفتہ 14 اگست 2021

فضل عباس
انسان کے تعلقات میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جاتا ہے ان تعلقات میں کئی طرح کے رشتے قائم ہوتے ہیں اور انہی میں سے کچھ رشتوں کی وجہ سے آپ تکلیف میں جاتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ تکلیف صرف آپ کو مل رہی ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے اگر ایک جگہ سے آپ کو تکلیف ملتی ہے تو دوسری جگہ وہ بھی ہوتے ہیں جو اس تکلیف کو آپ سے زیادہ محسوس کرتے ہیں یہ ہو سکتا ہے کہ یہ بات سننے میں عجیب ہو لیکن یہی حقیقت ہے آپ بھلے نظریں چرائیں لیکن وہ لوگ جو کسی غرض کے بغیر آپ کے ساتھ ہوتے ہیں جن کو کوئی لالچ نہیں ہوتی لیکن وہ آپ کے ہر قدم آپ کا ساتھ دینا چاہتے وہ لوگ آپ کی تکلیف کو آپ سے زیادہ محسوس کرتے ہیں اگر آپ بار بار جاننے کے باوجود خود کو اس جگہ لے جائیں جہاں آپ کو تکلیف ملتی ہے تو یہ ان لوگوں کے لیے بہت بڑا زخم ہے جو آپ کی تکلیف میں اپنی تکلیف بھول جاتے ہیں
آپ بعض اوقات کسی انسان کو اپنے قریب سمجھتے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ جیسا وہ دکھاتا ہے وہ ویسا ہی ہے آپ بار بار اس کے ہاتھوں خود کو اذیت دیتے ہو اور وہ اس قدر کم ظرف ہوتا ہے کہ پہلے آپ کو اذیت دیتا ہے پھر معذرت کہہ کر بری الزمہ ہو جاتا ہے آپ اس وقت اس کو نہیں سمجھ سکتے آپ کو اس طرح وہ اپنا گرویدہ بنا چکا ہوتا ہے کہ آپ کو لگتا ہے وہ ہے تو سب ہے حالانکہ وہ بس اذیت ہے یہ سمجھنے میں سالوں لگ سکتے ہیں اور زندگی برباد ہو سکتی ہے لیکن اس سے نکلنے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ بار بار اس کی اذیت سہتے ہیں لیکن وہ بھی لوگ ہیں جو آپ پر آنچ نہیں آنے دینا چاہتے وہ آپ کی تکلیف کو آپ سے کئی گنا زیادہ محسوس کرتے ہیں ان کا بھی دل ہوتا ہے انہیں بھی درد ہوتا ہے وہ آپ کو اذیت کا شکار نہیں دیکھ سکتے
مانا تعلق چاہے ایک دن کا ہو نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن خود کو اذیت میں ڈالنا صرف آپ کو اذیت نہیں دیتا ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جنہیں اپنے آپ سے زیادہ آپ سے چاہت ہوتی ہے جو اپنی پرواہ نہیں کرتے لیکن آپ کی ہر بات ان کے لیے معنی رکھتی ہے آپ کا ہر فعل ان کی نظر میں بہت اعلیٰ مقام رکھتا ہے آپ کو ملنے والی اذیت ان کی زندگی میں شامل ہوتی ہے
ہاں یہ بھی ہے جب تکلیف سہنے کی عادت ہو جائے تو تکلیف بھی مزہ دیتی ہے لیکن تکلیف ان لوگوں تک بھی جاتی جن کو آپ سے قربت ہوتی ہے ایسے بھی لوگ ہوتے جو ہر وقت آپ کے لیے دعا کرتے آپ کی تکلیف کو اپنی سمجھتے
کوئی بھی ایسا شخص آپ سے مخلص نہیں ہو سکتا جو مذاق میں یا طنزاً آپ کے کردار پر انگلی اٹھاۓ وہ بھی اس صورت جب آپ اسے سب بتا چکے ہوں یا وہ چیز جو آپ کو جان سے پیاری ہو اس کے اوپر طنز سے بھرپور سوال کرے ایسے لوگ وقت گزاری کے لیے ہوتے جب چاہے طنز کر لیا جب چاہے معذرت
خدارا ایسے لوگوں پر وقت ضائع نہ کریں آپ کے ماں باپ ہیں آپ کے بہن بھائی ہیں آپ کے دوست ہیں ان سب کو آپ کی فکر ہے یہ سب کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کو کوئی شخص کسی بھی وجہ سے اذیت دے لہذا اپنا، اپنے گھر والوں اور اپنے چاہنے والے دوستوں کا خیال رکھیں اپنے آپ کو اذیت سے بچائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فضل عباس کے کالمز
-
خوشی اور انسان
جمعہ 4 فروری 2022
-
روز بروز بدلتا سیاسی منظر نامہ
منگل 25 جنوری 2022
-
سیاست میں شائستگی
منگل 28 دسمبر 2021
-
صحافت اور پاکستان میں صحافت
پیر 6 دسمبر 2021
-
مرد بحران عمران خان
جمعہ 19 نومبر 2021
-
عمران خان کا پیار اور مشکل حالات
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
کرکٹ اور پاکستان
بدھ 3 نومبر 2021
-
ابھرتے لکھاری
جمعرات 21 اکتوبر 2021
فضل عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.