
طوفانِ نوح کو یاد کریں اور توبہ کریں
جمعرات 1 اگست 2019

گل بخشالوی
پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں بھی شامل نہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں جب بارانِ رحمت عذابِ الہٰی کی صورت میں برستی ہے تو بہاؤ کی زد میں آنے والی ہر چیز بہا کر لے جاتی ہے لیکن وہاں کے لوگ انتظامیہ اور حکمرانوں کو بدعائیں اور گالیاں نہیں دیتے وہ جانتے ہیں کہ طوفانِ نوح کے آگے بند نہیں باندھے جاسکتے اس لیے کہ جب انسانیت کی معراج سے انسان اُتر کر خالق ومخلوق کو بھول کر اپنے آپ میں زندگی کا حسن دیکھتے ہیں تو اُن کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے چھوٹے بڑے شہروں میں بارش کے سیلابی پانی کیساتھ نالیوں اورنالوں کی گندگی کو ہم اپنے گھروں میں آتے دیکھ کر شور مچاتے ہیں انتظامیہ اور حکمرانوں کی بدنظمی بدانتظامی او رلاپرواہی پر بولتے ہیں تو یہ بھول جاتے ہیں کہ ان نالیوں اور نالوں میں گندگی پھینکنے کے ذمہ دار بھی تو ہم ہی پاکستانی ہیں گھروں کی گندگی اُٹھا کر ندی نالوں میں پھینکتے ہیں کبھی نیہں سوچا خود میں اپنے عمل کو یہ جانتے ہوئے بھی کہ اگر یہ نالہ اُبلے گا تو ہمارے گھروں کا رخ کرے گا اور جو گندگی ہم نے اُس میں ڈالی ہے سود کیساتھ واپس ہمارے گھروں میں آئے گی ۔
(جاری ہے)
ہم غیر ذمہ دارشہری اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سوچتے شہری انتظامیہ پر اُنگلی اُٹھاتے ہیں اسی مسئلے پر مقامی انتظامیہ کے افسرِاعلیٰ نے کہا گندگی اُٹھانے والوں کی تعداد ایک سوہے جبکہ گندگی پھینکنے والوں کی تعداد اُنگلیوں پر نہیں گنی جاسکتی اگر شہروں کے ذمہ دار لوگ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور دل وجان سے تسلیم کریں کہ صفائی نصف ایمان ہے تو ایمان کی خوبصورتی کیلئے اپنے قومی اور مذہبی فرض سے انصاف کریں اور ایسی صورتحال میں جب وہ اپنے کیے کے جرم کی سزا بھگتنے لگیں تو انتظامیہ او رحکمرانوں کو سنے کی بجائے اپنے اندر کے انسان کو خوابِ غفلت سے جگائیں اگر پہلے نہیں جانتے تھے توجان جائیں ،اُن مساجد میں جو آپ کی سجدوں کیلئے بنائی گئیں ہیں سجدے میں جائیں اور اپنے اعمال پر رب ِکریم سے معافی مانگیں توبہ کریں اس لیے کہ ہم پر نازل کیا جانے والا عذاب وہی اُٹھاسکتا ہے دنیا کی کوئی طاقت ہم گنہگاروں کو اس عذاب سے نجات نہیں دلاسکتی جوہم پر ہماری بداعمالیوں او رغیر ذمہ داری کی وجہ سے آیا ہے اللہ رب العزت ہمیں زندگی کے حسن کو سمجھنے کی توفیق دے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.