گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
(جاری ہے)
کل ذاتی اناﺅں کے آسمان پر جن اپنوں کو بے لباس کرتے رہے آج پھر سے ایک ہیںاس لئے کہ تنہا پرواز میں دال گلتی نظر نہیں آئی اور نہ ہی تخت ِ اسلام آباد کے لئے کوئی سیڑھی ملی اس لئے سیاسی بے روز گا بندے گلے ملے ، بندیوں کے حضور جھک کر پرنام کیا اور باہمی مشاورت سے چوہدری شجاعت حسین کی بیمار پرسی کے نقاب میں چوہدری برادران کے حضور ہاتھ پھیلانے حاضر ہوئے۔شاہی دروازے پر دستک دی ´ دربان نے دروازہ تو کھول دیا لیکن جواب ملا پہلے پاکستان ، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گداگروں کے جانے کے بعد کہا ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی
پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو تخت ِ اسلا م آباد پر بیٹھنے کے لئے بے چین تو ہیں لیکن ’ KPK “ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منہ کے بل آگرے۔ 66 تحصیل کونسلوں میں صرف ایک امیدوار کامیاب ہوا ، مسلم لیگ ن بھی فارغ ہوئی صرف 3 نشستیں ہاتھ لگیں ، دونوں جماعتیں دھاندلی دھاندلی کے تال پر شیطانی رقص بھی نہ کر سکیں اس لئے کہ مولانا کے حصے میں 23نشستیں آئیں اور تحریک ِ انصاف کو 19نشستیں ملیں۔ اب بلاول صاحب کراچی سے اسلام آباد تک دس روزہ سفر میں جی ٹی روڈ پر عوام کو خوار کرنے نکل رہے ہیں ۔ امن و امان کی بربادی کا تماشہ حکومت بھی نہیں دیکھے گی حکومت بھی حفاظتی اقدامات کے لئے سڑکوں پر ہوگی ، اس مارچ سے حاصل تو کچھ بھی نہیں ہو گا، البتہ پیپلز پا رٹی کچھ گھبرا ئی گھبرائی لگتی ہے اس لئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں جانتا ہوں صدارتی طرزِ حکومت پر بحث کے پیچھے کون سا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں او ر تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔ اسی ماہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے صدارتی نظام کی حمایت کی ہے اورپی ٹی آ ئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی کہا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔
موجودہ صورت حال میں تو کہیں بہتر ہو گا کہ ون یونٹ پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام نافذ کر کے صوبے ختم کر دئے جائیں اور ڈویژن سطح پر گورنر نظام کے تحت نظام حکمرانی کے اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دئے جائیں۔ پاکستان کی ترقی کا راز اسلامی صدارتی نظام میں ہے اس لئے بلیک میلر اتحادیوں، وزیروں کی فوج، پیشہ ور موروثی سیاسی خاندانوں ، سیاسی ملاﺅں، اور درباری گداگروں، سے قوم کونجات مل جائے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.